بھارت: نمبر کم دینے پر طالب علموں کا استاد پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل

jhagk1n1n.jpg


بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں طلبہ امتحان میں نمبر کم دینے پر طیش میں آگئے,طلبہ نے کم نمبر کا بدلہ لینے کیلئے ٹیچر کو درخت سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جھارکنڈ کے مقامی اسکول میں گیارہ طلبہ نے اپنے ریاضی کے ٹیچر کو گھیرے میں لیا اور امتحانات میں نمبرز کم دینے کا غصہ تشدد کر کے نکالا۔

بواقعے میں شامل طلبہ نے بتایا کہ ٹیچر نے ہمیں کم نمبر دیے اور کلرک نے اس نتیجے کو اسکول کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا تھا, ریاضی کے ٹیچر نے نویں کلاس کے ان گیارہ طلبہ کو امتحان کے میں ڈی گریڈ دیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے پر اسکول انتظامیہ اور تشدد کا شکار استاد کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ طلبہ کے خلاف پولیس میں شکایت اس لیے درج نہیں کرائی گئی کیوں کہ اس وجہ سے ان کا مستقبل خراب ہوجاتا۔

واقعے میں ٹیچر کے ساتھ کلرک کو بھی درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1564904205009436673
گزشتہ ماہ میں بھارتی ریاست جھارکنڈ میں ایک نو سالہ دلت بچے کو نجی اسکول کے اونچی ذات کے استاد نے تشدد کرکے مار دیا تھا۔

اسکول کے ٹیچر نے بچے کو ان کے مٹکے سے پانی پینے پر مارا تھا۔ اسکول ٹیچر کے تشدد کے بعد بچے کے لواحقین نے کئی دن تک مختلف اسپتالوں میں بچے کا علاج کرایا، لیکن بچہ جان سے گیا۔
 

MRT.abcd

Minister (2k+ posts)
well done students... Teachers are fuckers in south Asia. people get only 37% when they have worked very hard and are expecting 80% plus. Only the teacher's relatives get good marks. In some cases, teachers' children get 100% marks in all subjects.