بھارتی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب

paittibahi

Minister (2k+ posts)
I can not understand you guys ?? For the last few days we are kind of celebrating a minute decline of Indian economy while our own economy is in badly negative trend . We rather highlight our own figures and discuss our own pocket .
Rather than making a blanket statement show us your point with real time data about "our country".
 
Last edited:

Taramasih

Senator (1k+ posts)
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے بھارتی معیشت کے دیوالیہ ہونے کے سنگین خدشات کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بھارت سے سوال پوچھا گیا ہے کہ قومی بجٹ میں میں ٹیکسوں اور جی ایس ٹی ٹیکسز کے حوالے سے جو اہداف مقرر کیے گئے وہ تاحال حاصل نہیں ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال یکم اپریل سے 15 اگست کے درمیان براہ راست ٹیکس ریونیو میں بہت زیادہ کمی ہوئی اور وصولی کی شرح کم ہو کر 4.7 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رواں سال دوسری سہ ماہی کی رپورٹ میں ٹیکس وصلی کی شرح 9.6 فیصد تھی اس طرح تیسرے سہ ماہی میں مطلوبہ شرح 17.3 فیصد کم رہی جسے اور بھی بڑھایا جانا چاہیے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ بھارتی معیشت میں سست روی کے باعث لاکھوں افراد کا روزگار ختم ہوگیا، حکومتی اداروں معاشی ماہرین کے بعد اب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بھی گرتی معیشت پر تشویش کا اظہار کیا۔

آئی ایم ایف نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بلواسطہ ٹیکس وصولی کے نظام میں بہتری لائے اور جی ایس ٹی کی راہ میں حائل رکاوٹو کو دور کرے اگر ایسا نہ ہوسکا تو شدید دھچکا پڑ سکتا ہے۔




مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورت حال سے بھارتی معیشت پر بھی برے اثرات پڑے ہیں اور مودی سرکار کے پالیسی تھنک ٹینک کے مطابق بھارت کو جس اقتصادی سست روی کا سامنا ہے اس کی مثال پچھلے ستر سال میں نہیں ملتی۔

بھارتی حکومت کے پالیسی تھنک ٹینک نیشنل انسٹی ٹیوشن فار ٹرانسفارمنگ انڈیا کے وائس چیئرمین راجیو کمار کا کہنا ہے کہ بھارت کو اس وقت جس اقتصادی سست روی کا سامنا ہے اس کی مثال پچھلے 70 سال میں نہیں ملتی۔

راجیو کمار کا کہنا ہے کہ پورا مالیاتی شعبہ خراب صورت حال سے دو چار ہے اور کوئی بھی کسی پر اعتماد نہیں کر رہا۔

دوسری جانب امریکا کے آزاد مالیاتی ادارے جیفریز کے ایکویٹی اسٹریٹجیز شعبے کے گلوبل ہیڈ اور معروف تجزیہ کار کرس ووڈ نے بھی موجودہ سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر بھارت کی اقتصادی صورتحال مزید خراب ہونے کی پیش گوئی کر دی۔

کرس ووڈ نے اپنے نیوز لیٹر گریڈ اینڈ فیئر Greed and Fear میں انہوں نے بھارت کے ایسیٹ ایلوکیشن پورٹ فولیو میں ایک فیصد کی کمی کی ہے جو اب 16 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد پر آ گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال نے بھی بھارتی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

بھارت کی خراب اقتصادی صورتحال کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ اُس کی قومی فضائی کمپنی ائیر انڈیا تقریباً 7 ماہ سے فیول کی مد میں اپنے واجبات ادا نہیں کر سکی اور واجب الادا رقم ساڑھے 4 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس صورت حال میں ائیر انڈیا کو فیول فراہم کرنے والی کمپنیوں نے اُسے 6 ائیر پورٹس پر جیٹ فیول کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق مجموعی طور پر اس وقت ائیر انڈیا پر 58 ہزار کروڑ روپے کا قرضہ ہے۔

Terrorist's propaganda.
 

aftab818

MPA (400+ posts)
Rather than making a blanket statement show us your point with real time data about "our country".
What real time data you need ? Come out of where ever you are and speak to your middle class . Our economy stands at 43rd while India stands at 5th .Again the point is that we got nothing to do with India’s economy.
 

Taramasih

Senator (1k+ posts)
What real time data you need ? Come out of where ever you are and speak to your middle class . Our economy stands at 43rd while India stands at 5th .Again the point is that we got nothing to do with India’s economy.
That is true.