بھارتی فلمساز نے آخر کار ابرار الحق کو کریڈٹ دے دیا

9karanjohargivec4readitto%20abrar.jpg

بھارتی فلمساز اور میوزک ریکارڈ لیبل نے آنے والی فلم جگ جگ جیو میں شامل کیے گئے پاکستانی گانے ’’نچ پنجابن نچ‘‘ کا ابرار الحق کو کریڈٹ دے دیا، کرن جوہر کی ہدایت کاری میں آنے والی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ میں ابرار الحق کا پرانا مشہور گانا نچ پنجابن نچ ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔

فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے پر ابرارالحق نے اپنا مشہور گانا کاپی کیے جانے پر بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسر کرن جوہر پر برہمی کا اظہار کیا،انہوں نے ٹویٹ پر لکھا کہ میں نے کسی بھی بھارتی فلم کو اپنے گانے کے حقوق فروخت نہیں کیے، میں اپنے گانے کو بھارتی فلم میں استعمال کیے جانے پر ہرجانے کے لیے کورٹ جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

دھمکی کے بعد فلم کے گانے کا کریڈٹ بھارتی فلم ساز اور ریکارڈ لیبل کمپنی نے ابرارالحق کو دے دیا،ماضی میں اس گانے کو تنیشک گپی،زہرا رومی ابرار نے گایا تھا جبکہ اسے ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا تھا۔

1-1653809221.jpg


اس سے قبل پاکستانی گلوکار کے الزامات کو کرن جوہر اور ٹی سیریز نے مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے ’نچ پنجابن نچ‘ کے کاپی رائٹس حاصل کر رکھے ہیں۔



ابرارالحق کا یہ گانا سال 2002 میں ریلیز ہوا تھا جو اس وقت کا سپر ہٹ سانگ تھا، بعد ازاں پاکستانی فلم کون بنے گا کروڑ پتی میں بابر علی، معمر رانا اور اداکارہ نور پر فلمایا گیا تھا۔
 

forzeb

Minister (2k+ posts)
Shame on Abrar ul Haq for not taking them to the court of law and sue them for million dollars, This proofs that Pakistani celebrities does not have balls to stand with their decisions. Phuddu ya phattu insan.