بھارتی بلے باز کا کمال، ایک اوور میں 43 رنز کا ریکارڈ

8%DB%8C%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%A7%D9%86%DA%86%D8%B1%DB%8C%DA%86%DA%A9%D8%B9%D8%AA%D8%B17%D8%B3%DB%8C%D8%B4%D8%B9%D8%AF.jpg


بھارت میں ڈومیسٹک کرکٹ میچ کے دوران بلے باز نے حیران کن پرفارمنس دی، بالر کی ایسی دگرت بنائی کے بیٹنگ یاد گار ہوگئی،بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز رتوراج گایکواڈ نے ڈومیسٹک ون ڈے میچ میں ایک اوور میں نو بال سمیت 7 گیندوں پر 7 چھکے لگا کر ریکارڈ قائم کردیا۔

بین الاقوامی سطح پر ایک ون ڈے اور 9 ٹی20 میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے رتوراج نے احمد آباد میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے وجے ہزارے ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں ایک اوور میں 7 چھکوں کا ریکارڈ بنایا۔

https://twitter.com/x/status/1597134087470215168
رتوراج گایکواڈ نے اترپردیش کے خلاف میچ میں مہاراشٹرا کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک اوور میں مجموعی طور پر 42 رنز بٹورے اور لسٹ اے کیٹیگری میچ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

https://twitter.com/x/status/1597128856221032448
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے جس میں مہاراشٹرا کی ٹیم کے بلے باز رتوراج نے 49ویں اوور میں 7 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔

بولر کی جانب سے 49ویں اوور کی پانچویں گیند نو بال کروائی گئی جس پر بلے باز نے چھکا لگا دیا جبکہ بیٹر نے فری ہٹ پر بھی چھکا لگایا،بلے باز کو سات گیندے کھیلنے کو ملی اور ساتوں گیندوں پر بلے باز نے چھکے لگائے۔


لسٹ اے کے ریکارڈ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز نیوزی لینڈ کے لی جیرمون کے پاس ہے، جنہوں نے کئی وائیڈ اور نو بال پر مشتمل غیر معمولی اوور میں 8 چھکوں کی مدد سے 77 رنز حاصل کیے تھے۔

نیوزی لینڈ کے بلے باز نے یہ ریکارڈ 1990 میں کھیلی گئی شیل ٹرافی کے ایک میچ میں کینٹربری کی نمائندگی کرتے ہوئے بنایا تھا جہاں رپورٹ کے مطابق ویلنگٹن کی ٹیم نے جان بوجھ کر اتنے زیادہ رنز دیے تھے۔

فرسٹ کلاس میچ کا یہ اوور 17 نو بالز پر مشتمل تھا،بھارت کے 25 سالہ رتوراج گایکواڈ نے ناقابل شکست 220 رنز بنائے اور ٹیم نے مجموعی طور پر 5 وکٹوں پر 330 کا اسکور بنایا۔

رتوراج گایکواڈ نے بھارت کی جانب سے ٹی20 میں ڈیبیو گزشتہ برس کیا تھا، اس سے قبل انڈین پریمیئر لیگ میں انہوں نے چنئی سپر کنگز کی جانب سے بطور اوپنر شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

ون ڈے کرکٹ میں اس سے قبل بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے کھلاڑی این جگادیسن نے اروناچل پردیش کے خلاف ریکارڈ 277 رنز کی اننگز کھیل کر ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا اعزاز حاصل کیا تھا۔