بھارتی،شاہینوں کےنقش قدم پر؟بھارتی ٹیم بھی اسکاٹ لینڈ کےڈریسنگ روم پہنچ گئی

india.jpg


بھارتی لاکھ چاہیں پاکستان کا کسی میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتے، ہاں لیکن پاکستان کی جانب سے قائم کی گئی اعلیٰ مثال کو ضرور ہوبہو کاپی کرسکتے ہیں،جی ہاں بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں کا انداز اپنالیا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو شکست دینے کے بعد اسکاٹ لینڈ کےڈریسنگ روم پہنچ گئی۔

https://twitter.com/x/status/1456673137265893378
بھارتی کرکٹ ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دینے کےبعد مخالف ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لئے اسکاٹ لینڈ کے ڈریسنگ روم کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں سے ملے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

https://twitter.com/x/status/1456671899908546561
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی ٹیم کے پاکستان کی نقل میں کئے گئے اقدام کو پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ پاکستان کی نقل اتارنے پر مذاق بھی اڑایا جارہاہے، کرکٹ اسکاٹ لینڈ کے آفیشل اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1456672802828951561
ایک پاکستانی صارف نے لکھا یہ ہمیں کاپی کررہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1456706563167735814
کاشف چوہدری نے لکھا بالی ووڈ سے لے کر انڈین ٹیم تک سارے کاپی کیٹ۔

https://twitter.com/x/status/1456678379252559885
https://twitter.com/x/status/1456685630356869134
https://twitter.com/x/status/1456674632757661702
https://twitter.com/x/status/1456681414951325714
https://twitter.com/x/status/1456683914534162434
دیگر صارفین کی جانب سے بھی بھارٹی ٹیم کو نقل چور کہا جارہاہے،پاکستان ٹیم کے کھلاڑی تین روز قبل میچ اختتام پر نمیبیا کے ڈریسنگ روم میں گئے تھے اور ان کی حوصلہ افزائی کی تھی،جسے شائقین کرکٹ اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور سراہا گیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1456677197905760259
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فتح کی خوشی منانے کے بعد پاکستانی شاہینوں نے نمیبیا کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا رخ کیا،لاہور قلندرز کے کھلاڑی شاہین آفریدی اور حارث رؤف، ڈیوڈ ویزے سے ہنسی مذاق کرتے ،

https://twitter.com/x/status/1455617816988684293
نمیبیا کے اسسٹنٹ کوچ ایلبی مورکل نے بھی اس کی ویڈیو شیئر کی اور پاکستانی ٹیم کی اس محبت اور جذبے پر شکریہ ادا کیا تھا۔

 
Last edited by a moderator: