بھارت، سری لنکا کے بعد برازیل کا بھی روس سے سستا ایندھن خریدنے کا اعلان

russia-brazil-and-crude-oil.jpg



چین، بھارت اور سری لنکا کے بعد لاطینی امریکی ملک برازیل کے صدر جیربولسونارو نے کہا ہے کہ برازیل سے جلد ہی سستا ڈیزل خریدے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ برازیل روس سے انتہائی سستے ڈیزل خریداری کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہے اور امکانات یہی ہیں کہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ماسکو سے ڈیزل خریدا جائے گا جو کہ زیادہ مناسب قیمت پر ہے۔

برکس انفارمیشن پورٹل کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں روس کے صدر اور برازیلی صدر کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے جس میں صدر پیوٹن نے جنوبی امریکی ملک کو کھادوں کی مسلسل فراہم کے عزم کیا۔

وسیع زرعی ملک ہونے کی وجہ سے برازیل کو سستی کھاد اور ڈیزل کی اشدضرورت ہے اس صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے برازیلی صدر نے ایندھن کی سستی خریداری کے لیے جن تجاویز پر غور کیا ہے اس میں ایک روس سے سستے ڈیزل کی خریداری سب سے اہم ہے۔

اس سے قبل مئی میں روس چین کو خام تیل فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا تھا,روس کی جانب سے یوکرین جنگ کے بعد عائد ہونے والی پابندیوں کے باعث چین کو رعایتی قیمت پر خام تیل فروخت کیا جارہا ہے۔

روس کی جانب سے مئی 2022 میں چین کو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 55 فیصد زیادہ خام تیل فراہم کیا گیا، جس کے بعد وہ سعودی عرب کی جگہ چین کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔

ا روس کی جانب سے چین کو فراہم کی جانے والی ایل این جی کی مقدار میں بھی 54 فیصد اضافے سے 3 لاکھ 97 ہزار ٹن رہی۔

روس کے بعد سعودی عرب چین کو خام تیل فروخت کرنے والا دوسرا بڑا ملک رہا، جس نے 78 لاکھ ٹن خام تیل چین کو فروخت کیا۔

مارچ 2022 میں امریکا اور برطانیہ نے کہا تھا کہ روسی خام تیل کی فروخت پر پابندی عائد ہونی چاہیے جبکہ یورپی یونین کی جانب سے روسی گیس پر انحصار کو ختم کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اب تک روس سے سستے تیل کا معاہدہ نہیں کرسکا,سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب طبقے پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھا دیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ امپورٹڈ حکومت جب 60 روپے لٹرو پٹرول بڑھا رہی تھی اس وقت بھارت میں پٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے کمی جارہی تھی کیوں کہ بھارت روس سے 40 فیصد کم قیمت پر پٹرول خرید رہا ہے۔ امپورٹڈ حکومت کو غریب طبقے کی نہیں، صرف امریکا کی فکر ہے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ ہم روس سے سستا پٹرول خریدنے کا معاہدہ کررہے تھے مگر بیرونی سازشوں کے ذریعے ہماری حکومت کا خاتمہ کردیا گیا۔
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان میں نُوتھیے باجوے کے گوبر سے اپنا ایندھن آپ پیدا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں
 

Nazimshah

Senator (1k+ posts)
If you think these 11 parties are united to help out Pakistan so you are in deep sleep of ignorance.
They are here for their personal bounties not for Pakistan
 

Khallas

Chief Minister (5k+ posts)
They have brave army and politicians not like Pakistani army or politics jin ka amreeka ka naam sun kar Susu nikal jata hy.