بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس کا اعلان،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

shebaz-tax-and-pfsx.jpg


بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس کا اعلان،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی

وزیراعظم شہباز شریف نے غربت میں خاتمے کیلیے بڑی صنعتوں پر دس فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا،معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا مہنگائی ختم کرنے کیلیے جان لڑا دیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جن صنعتوں پر دس فیصد سپر ٹیکس لگے گا ان میں سیمنٹ، اسٹیل، شوگر انڈسٹری، آئل اینڈ گیس، فرٹیلائزر، بینکنگ انڈسٹری کیمیکل انڈسٹری اور بیوریج انڈسٹری شامل ہیں۔


وزیراعظم نے کہا رقم کو غربت کے خاتمے کیلیے استعمال کیا جائے گا،پندرہ کروڑ کمانے والوں پر ایک فیصدبیس کروڑ کمانے والوں پر دو، پچیس کروڑ کمانے والوں پر تین اور تیس کروڑ کمانے والوں پر چار فیصد ٹیکس لگانے کا بھی اعلان کردیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ سے متعلق ہم نے اہم فیصلے کیے جن کا بنیادی مقصد عوام کو مشکل سے نکالنا ہے،معیشت دیوالیہ ہونےجارہی تھی جس سے ملک اب نکل آئےگا،بجٹ میں کیے گئے اعلانات کے مطابق آئی ایم ایف شرائط منظور ہوچکیں، یقین ہے مشکل وقت سے نکل آئیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے جان لڑادوں گا لیکن سبز باغ نہیں دکھاؤں گا، صاحب ثروت افراد غریبوں کی مدد کریں، غریب نے قربانی دی اب ایثار کرنے کی صاحب حیثیت کی باری ہے، ہم دن رات محنت کریں گے اور ہچکولے لیتی کشتی کو پار لگائیں گے۔

وزیراعظم کی جانب سے بڑی صنعتوں پر دس فیصد سپر ٹیکس کے اور دیگر ٹیکس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی کارجحان دیکھا جارہاہے،ہنڈریڈ انڈیکس دوہزار پوائنٹس تک گرگیا،پہلے سیشن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس چالیس ہزارچھ سو تریسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔
 
Last edited by a moderator:

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
Step in the right direction . Next step should be to grab all those businesses which are run on cash and do not pay income tax .
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
We should post rt Brig. Aslam Haroon two months before statement about regime change conspiracy again and again here...