بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا انوکھا "ریویو" سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

7review.jpg

نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران بنگلہ دیشی ٹیم کا ایک ریویو سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میچ میں اس وقت صورتحال دلچسپ ہوگئی جب نیوزی لینڈ ٹیم کی بیٹنگ کےدوران ایل بی ڈبلیو کی ایک اپیل کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم نے ریویو لیا جس پر کرکٹ ماہرین سمیت شائقین بھی حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

معاملہ کچھ اس طرح تھا کہ بنگلہ دیشی باؤلر تسکین احمد نے کیوی بلے باز راس ٹیلر کو گیند کروائی جس کو بیٹسمین نے اپنے بلے سے سامنے کی جانب کھیل دیا، مگر حیران کن طور پر تسکین احمد نے اس پر ایک زبردست اپیل کرنا شروع کردی۔


جب امپائر نے اپیل کو ریجکٹ کرتے ہوئے بیٹسمین کو ناٹ آؤ ٹ قرار دیا تو بھی باؤلر مطمئن نہیں ہوئے انہوں نے اپنی ٹیم کے باقی کھلاڑیوں سے مشورہ کرکے ریویو بھی لے لیا جس نے سوشل میڈیا پر ان کے اچھا خاصا مذاق بنوادیا ہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے بیٹ پر لگی گیند پر ریویو لینے پر کمنٹیٹرز بھی زور زور سے ہنستے سنائی دیئے، سوشل میڈیا صارفین نے اسے تاریخ کا بدترین ریویو قرار دیدیا ہے۔

نیوزی لینڈ میں جاری ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے میچ کی پہلی اننگز میں 458 رنز بنا کر نیوزی لینڈ میں 4 مرتبہ 400 رنز بنانے والی دوسری ٹیم بننے کا اعزازحاصل کرلیا ہے۔
 
Advertisement
Sponsored Link