بنام ، ارشد شریف اور رؤف کلاسرا

saqiwa

MPA (400+ posts)
بنام، ارشد شریف اور رؤف کلاسرا
زلفی بخاری نامی نوجوان کے بارے میں ارشد شریف کے سوالات کا عمران خان نے قدرے تفصیل سے جواب دے دیا ہے اور امید ہے اب یہ سلسلہ بند ہو جائے گا،جبکہ دوسری جانب ارشد شریف نے عمران خان کا ایک نہایت ہی مدلل انٹرویو کر کے موجودہ تلخ صورت حال کوتقریبا ختم کردیا ہے۔
رؤف کلاسرا نے اپنے کل پروگرام میں زلفی بخاری کا اس طرح ذکر نہیں کیا جس طرح کہ اس سے چند دن قبل انہوں نے اس کو یکطرفہ طور پر اچھالا تھا اور یہ بہت ہی خوش آئیند بات تھی، اس سے دونوں اطراف سے تلخیاں ختم ہونے میں مدد ملے گی۔زلفی نامی یہ نوجوان اگر ملزم ہے تو اس کو جواب دہی کرنی چاہیئے،نہ عمران خان کو۔
سوال یہ بھی اٹھایا جاتا رہا ہے کہ جب رؤف کلاسرا اور ارشد شریف نون لیگ کو پوز کر رہے تھے تب تو ایسا ہنگامہ نہیں اٹھایا گیا تھا لیکن اب جب بات زلفی بخاری جو کہ عمران خان کا دوست بتایا جاتا کی ہوئی تو ملک میں ہنگامہ کردیا گیا۔
بات زلفی بخاری نامی عمران خان کے دوست کی نہیں تھی بلکہ ارشد شریف کا اپنے پروگرام میں علی محمد کو بلا کر بے عزت کرنا ،ان سے تحکمانہ انداز میں گفتگو کرنا اور انہیں جھڑکنے کے انداز میں خاموش کروانے سے شروع ہوئی تھی۔
دوسری جانب رؤف کلاسرا نے عمران خان کے بیڈ روم میں گھس کر جو باتیں اپنے کالم میں ایک کتابی شکل میں لکھنا شروع کی تھیں وہ اس تمام ہنگامے کا باعث بنی تھیں ، رؤف کلاسرا اگر اب اس کتابی شکل میں لکھے جانے والے بے ہودہ کالم کو بند کر دیتے ہیں جو کہ کرنا چاہیئے تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہنگامہ یہیں ختم ہو جائے گا۔
رؤف کلاسرا اپنے ہر پروگرام میں عمران خان پر تنقید کرتے آئے ہیں کچھ نے ان سے اختلاف کیا اور کچھ نے اس کو سراہا کہ عمران خان بظاہر مستقبل کا وزیر اعظم ہے اور اس کی غلطیوں کی ابھی سے نشاندہی ہونی چاہیے اور اس تنقید پر قطعی ایسا کوئی ہنگامہ برپا نہیں ہوا۔
محترم ارشد شریف صاحب و محترم رؤف کلاسرا صاحب ملک اس وقت اس جگہ پر آن کھڑا ہوا ہےجہاں اس بات کا فیصلہ ہوگا کہ دنیا اس کے ساتھ کیسا سلوک کرتی ہے اور آپ دونوں سے بہتر کون جانتا ہے کہ اس وقت پاکستان کے خزانے میں ملازمین کی تنخواہوں کے لیئے بھی رقم موجود نہیں، آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ ہر ادارے میں نوازشریف خاندان نےغنڈے اور کرپٹ لوگوں کو بٹھایا ہوا ہے اور آپ اس کا نتیجہ دیکھ رہے ہیں کہ اس وقت جبکہ ایک بظاہر غیر جانبدار حکومت ہے، پھر بھی نادرا کا ڈیٹا غیر متعلقہ لوگوں کے ہاتھوں میں پہنچ گیا ہے اور ایسا ہونا اس ملک کی سلامتی کے لیئے خطرناک نتائج دے سکتا ہے۔
آپ دونوں یہ بھی جانتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی حالت یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود متعدد جرائم میں ملوث لوگوں کو اہل قرار دے دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بہت سے امیدواروں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا ہے اور انہیں اہل قرار دے دیا۔
فوج کو پاکستان کے ہمسائیوں کے علاوہ ترقی یافتہ ممالک بالخصوص امریکہ سے کس قسم کے خطرات کا سامنا ہے یہ بھی آپ خوب جانتے ہیں۔
ایسے حالات میں اگر آپ دونوں جیسے جانے پہچانے صحافی ان چھوٹی چھوٹی باتوں کو اپنی اناء کا مسئلہ بنا کر ملک کے لیئے مزید بے چینی کا باعث بنیں گے تو میں نہیں سمجھتا کہ آپ ملک کی اس موجودہ حالات میں کوئی خدمت کرینگے ۔
آپ عمران خان پر تنقید کریں تاکہ ہمیں آئندہ ایک بہترین حکمران مل سکے، آپ اس کی کرپشن کا قوم کو بتائیں، آپ اس کی کسی کے لیئے کی جانے والی سفارش کا قوم کو بتائیں لیکن یکطرفہ الزامات نہ لگائیں۔
قوم کو پینتیس سال بعد ایک ہوپ ایک امید ملی ہے برائے مہربانی اس امید کو اپنے کسی ذاتی مفاد یا کسی جانے یا انجانے میں تباہ نہ کریں، رہی بات محترم عامر متین صاحب کی جو انہوں نے فرمائی کہ ایسے لوگوں پر کیس ہو سکتے ہیں جو صحافیوں کے خلاف بولتے ہیں یا سخت سست کہتے ہیں، ان کی خدمت میں عرض ہے کہ ایسا نہیں ہوتا اور نہ ہونے والا ہے، کیونکہ اب انیس سو پچاسی یا نوے والا وقت نہیں ہے، ایسا آپ چند لوگوں کے ساتھ کروا سکتے ہیں سب کے ساتھ نہیں اوراس وقت تو بیرونی دنیا آس لگائے بیٹھی ہے کہ کب پاکستان سے کسی ایسی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نطر آئے اور پاکستان کو بلیک لسٹ کریں، اگر آپ ایسا کروائیں گے تو لوگ اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے جو پوری دنیا میں سنی جائے گی۔
اس ملک اور اس کی بد نصیب قوم کو آپ جیسے لوگوں کی رہنمائی چاہیئے،نہ کہ آپ اپنی خواہش کے مطابق اس قوم کو ہانکے۔
امید ہے آپ اس سلسلے کو بھی بند کر دیں گے جو آپ نے کتابی شکل والا کالم شروع کیا ہے اور آپ عمران خان پر تنقید بھی کریں گے جس سے قوم کے لیئے اصلاح کے پہلو نکلیں گے،تاہم اس امید کو غارت نہ کریں جو اس قوم نے اس ایک رہنما سے لگائی ہے ۔
 

Sahib Alam Khan

Politcal Worker (100+ posts)
He acha howa ARSHAD KHABEES ki bolti bund ho gai. Ali Mohammed Khan k sath is ka attitude bohat hi disgraceful the. Is ko apnay attitude per muafi mangni chahiye.
 

chak14

MPA (400+ posts)
I don't think the story will end here by having a comprehensive interview by Arshad Sharif with IK. Even IK should not have given him time for interview after his insulting interview with Ali M. Khan. Both Klasra and Arshad will repent on their planted shows. Both will never get the same respect which they enjoyed before these dirty shows. As said many time, these are not anchors or true journalists but a bunch of mafias who black mail everyone. They can do anything for money.