بلاول بھٹو کو اپنے حلقے میں جانے سے کوئی نہیں روک سکتا: سینیٹر مصطفیٰ نواز

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
513800_82151924.jpg


اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس بھیجنے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین کو اپنے حلقے میں جانے سے کوئی قانون اور ضابطہ نہیں روک سکتا۔

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ایک منتخب رکن قومی اسمبلی کو اپنے حلقے میں جانے پر کیسے نوٹس بھیجا جا سکتا ہے؟ الیکشن کمیشن اس طرح کی پابندیوں سے اپنی متنازع ساکھ بحال نہیں کر سکتا۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ متنازع الیکشن کمیشن نے تو خود 2018ء کے دھاندلی زدہ انتخابات کا جواب دینا ہے۔ الیکشن کمیشن کچھ بھی کر لے اس کی حیثیت متنازع ہی رہے گی۔

http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/513800
 

master timi

MPA (400+ posts)
یہ انتہائی بکواس قانون ہے جو اس وقت ن لیگ اور الیکشن کمیشن نے مل کر ایجاد کیا تھا۔ اس وقت اس قانون کا مقصد عمران خان کو ضمنی اور عام الیکشن میں امیدوار کی کمپیین میں جانے سے روکنا تھا۔

اس وقت قانون یہ تھا کہ وزیر اعظم، وزیر اعلی اور وزرا کسی بھی امیدوار کی الیکشن کمپین میں نہیں جا سکتے کیونکہ یہ لوگوں کے ووٹ پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ ن لیگ چونکہ کبھی بھی میدان میں کھل کر مقابل نہیں آتے چنانچہ انھوں نے اس قانون میں ترمیم کر دی کہ کوئی بھی ممبر اسمبلی کمپین میں نہیں جا سکتا۔ مقصد صرف یہ تھا کہ چونکہ شہباز اور نواز کسی کمپین میں نہیں جا سکتے لہذا عمران خان کو بھی روکا جائے۔

اس قانون کو فوری طور پر تبدیل ہونا چاہیئے ۔ اور بجائے اس کہ پیپلزپارٹی اس طرح کی بونگیاں مارے ان کو چاہیے کہ حکومت کے ساتھ مل کر اس امتیازی قانون کو ختم کریں
 

ranaji

President (40k+ posts)
گل خان ، خستہ خان، دلاور خان ، چمن خان تو بار بار بلاول زرداری کے حلقے می جاتے ہیں بلکہ انکی وجہ سے بلو کے حلقے کا سائز بھی بڑا ہو گیا ہے