بسمہ معرف کی بیٹی کے ساتھ ورلڈ کپ میں شرکت،سچن ٹنڈولکر بھی معترف

15sachin.jpg

پاکستان ویمن کرکٹ کی کپتان بسمہ معروف نے سب کی توجہ حاصل کررکھی ہے، میچ کے دوران اپنی بیٹی کے ساتھ میدان میں نظرآئیں، بسمہ کی اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سب نے ہی ماں کی محبت کو سراہا۔

بھارت کے لیجنڈ سابق کرکٹرسچن ٹنڈولکر بھی بسمہ اور ان کی بیٹی کی تصویر پر تبصرہ کئے بغیر نہ رہ سکے، سچن ٹنڈولکر نے بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ تصویرکوخوبصورت لمحہ قراردے دیا۔

سچن ٹنڈولکرنے بسمہ معروف اوران کی بیٹی کی بھارتی ویمن کرکٹرزکے ساتھ تصویرٹویٹر پرشیئرکرتے ہوئے لکھا کہ یہ خوبصورت لمحہ ہے،کرکٹ کے میدان میں باؤنڈریز ہوتی ہیں لیکن میدان سے باہرکھیل سب کومتحد کرتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1500509529141755907
نیوزی لینڈ میں جاری ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے موقع پرپاکستان اوربھارت کے درمیان میچ کے بعد بسمہ معروف اوران کی بیٹی کی بھارت کی خواتین کرکٹرز کے ساتھ تصویرسوشل میڈیا پرہر دل عزیز بنی ہوئی ہے۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے بسمہ معروف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ بہت طاقتور تصویر ہے،یہ دل موہ لینے والا منظر ہے، پاکستانی خواتین ترقی میں حائل شیشے کی چھت کو توڑ رہی ہیں۔ مریم نواز نے بسمہ معروف کی کامیابی کے لیے دعا کی اور اُن کی صاحبزادی فاطمہ کو بھی پیار دیا۔