برما – امريکی حکومت کی جانب سے 185 ملين ڈالرز کی امداد

Shanzeh

Minister (2k+ posts)

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Burma.jpg

برما ميں حاليہ پرتشدد واقعات کے آغاز سے متاثرہ علاقوں سے ہزاروں کی تعداد ميں شہری نقل مکانی پر مجبور ہوۓ ہيں۔ ان افراد کی بحالی کے ليے عالمی سطح پر جو کاوشيں کی جا رہی ہيں، ان ميں امريکہ سرفہرست ہے۔

اقوام متحدہ کے ليے امريکی سفير نکی ہيلی نے حال ہی ميں برما کی رخائن رياست ميں متاثرہ شہريوں کی بحالی کے ضمن ميں انسانی بنيادوں پر امريکہ کی جانب سے مزيد 185 ملين ڈالرز کی امداد کا اعلان کيا ہے۔

نئی امداد میں روہنگیا پناہ گزینوں اور بنگلہ دیش میں ان کے میزبانوں کے لیے 156 ملین ڈالر بھی شامل ہیں۔ اس سے اہم ہنگامی خدمات کی فراہمی بشمول تحفظ، ہنگامی پناہ، خوراک، پانی، نکاسی آب، صحت عامہ اور نفسیاتی معاونت میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر سفیر ہیلی کا کہنا تھا کہ ”امریکہ کو برما اور بنگلہ دیش میں بے گھر افراد، پناہ گزینوں اور ان کے میزبانوں کے لیے تحفظ زندگی میں معاونت فراہم کرنے والا سب سے بڑا عطیہ دہندہ ہونے پر فخر ہے۔ ابھی مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے اس لیے دوسرے ممالک کو بھی اس میں حصہ ڈالنا چاہیے۔ ہم برما کی حکومت سے کہتے رہیں گے کہ وہ نسلی صفائی کے مرتکبین کو اپنے مظالم پر جوابدہ بنانے کے لیے مزید اقدامات کرے، تشدد کا خاتمہ کیا جائے اور متاثرہ علاقوں میں امداد اور میڈیا کو مکمل رسائی دی جائے۔ ہم پناہ گزینوں کی میزبانی اور نگہداشت کے ضمن میں ثابت قدمی سے فیاضی کا مظاہرہ کرنے پر بنگلہ دیش کی بھرپور ستائش کرتے ہیں”

اس اضافی امداد سے راخائن ریاست کے بحران میں امریکی مالی معاونت کا حجم قریباً 389 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ یہ بحران اگست 2017 میں شروع ہوا تھا جب برما کی سکیورٹی فورسز نے شمالی راخائن میں روہنگیا دیہاتیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظالم ڈھانا شروع کیے تھے۔ اس وقت بنگلہ دیش قریباً دس لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے جن میں بیشتر روہنگیا خواتین اور بچے ہیں جنہوں نے تشدد کے آغاز سے وہاں پناہ لے رکھی ہے۔

اس امريکی امداد کے ذريعے امريکہ بنگلہ ديش اور برما ميں قريب چار لاکھ پناہ گزينوں کو ہنگامی بنيادوں پر خيمے، خوراک، طبی سہوليات، نفسياتی مدد، پانی، صفائ کے انتظامات اور خاندانوں کے درميان رابطوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ ہنگامی صورت حال سے نبردآزما ہونے اور ضروريات زندگی کی ديگر بنيادی سہولتيں فراہم کر رہا ہے۔

امريکہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد خطے ميں متحرک اقوام متحدہ کی مختلف تنظيموں، عالمی اداروں اور غير حکومتی گروہوں کو تعاون فراہم کرنے ميں بھی معاون ثابت ہو گی۔ امريکی حکومت نے تمام فريقین سے مطالبہ کیا ہے کہ برما کے رخائن صوبے ميں لوگوں سے امداد کی مکمل ترسيل کو يقينی بنائيں۔ علاوہ ازيں امريکہ نے ديگر ممالک اور اداروں پر بھی زور ديا ہے کہ بحران سے متاثر ہونے والے عام شہريوں کے ليے انسانی ہمدردی کی بنياد پر مدد فراہم کريں اور اس ضمن ميں اپنا موثر کردار ادا کريں۔

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
انسانی حقوق کی پامالی روکنے کے لیے برما پر حملہ کب ہو گا؟
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Burma is not an international threat nor spreading terrorism around the world
نہیں، ایسی بات نہیں ہے برما غیر مسلم بھائی ہے. وہاں کی حکومت جنتے مرضی انسان مارے بشرط کے مسلمان ہو نا ریاستی دہشت گردی شمار ہوگی نا ہی انسانی حقوق پر انچ آئے گی
 
Last edited:

Liberal 000

Chief Minister (5k+ posts)
امریکا انصاف کے تقاضے پورے کرے گا، ایک روھنگیا کے بدلے میں ایک برمی

Burma is not American concern nor Burma is American enemy . Whatever America is doing is doing for humanity!

Where is your Umma anyway ? Jitna kuch America ker raha hai uska adha hi sari Umma milky kerdy
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Burma is not American concern nor Burma is American enemy . Whatever America is doing is doing for humanity!

Where is your Umma anyway ? Jitna kuch America ker raha hai uska adha hi sari Umma milky kerdy
یہی عرض کیا ہے امریکا کا مسئلہ غیر مسلم بھائیوں کی حکومت نہیں مسلمان ہیں. برمی حکومت وہی کر رہی ہے جو امریکا افغانستان اور مشرق وسطی میں کر رہاہے

تم امہ ہو نا افغانستان، عراق، لیبیا، مصر، شام اور یمن میں امریکا کے انسانیت کش عزائم کے وکیل
 
Liberal 000

Chief Minister (5k+ posts)
یہی عرض کیا ہے امریکا کا مسئلہ غیر مسلم بھائیوں کی حکومت نہیں مسلمان ہیں. برمی حکومت وہی کر رہی ہے جو امریکا افغانستان اور مشرق وسطی میں کر رہاہے

تم امہ ہو نا افغانستان، عراق، لیبیا، مصر، شام اور یمن میں امریکا کے انسانیت کش عزائم کے وکیل

Burma non citizen Rogingia Musalmano ko nikal raha hai

Jab ky America Aur West Lakhon Musalmanon ko Apny Mulkon mein na sirf pana de raha hai bulky Masjiden bhi bana ky dy raha hai
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Burma non citizen Rogingia Musalmano ko nikal raha hai

Jab ky America Aur West Lakhon Musalmanon ko Apny Mulkon mein na sirf pana de raha hai bulky Masjiden bhi bana ky dy raha hai
برما نکال رہا ہے یا مار رہا ہے؟

امریکا اور مغرب چار پانچ بڑے والے کروز بحری جہاز بھیج کر برما کا بوجھ ہلکا کیوں نہیں کر دیتے. آپ کی فرمایش پوری کرتے ہوئے پاکستان میں موجود افغانیوں کو ساتھ بھی ساتھ لے جائیں
 
Liberal 000

Chief Minister (5k+ posts)
یہی عرض کیا ہے امریکا کا مسئلہ غیر مسلم بھائیوں کی حکومت نہیں مسلمان ہیں. برمی حکومت وہی کر رہی ہے جو امریکا افغانستان اور مشرق وسطی میں کر رہاہے

تم امہ ہو نا افغانستان، عراق، لیبیا، مصر، شام اور یمن میں امریکا کے انسانیت کش عزائم کے وکیل

App ky extremist bhai in Burma protesting against America

Liberal 000

Chief Minister (5k+ posts)
برما نکال رہا ہے یا مار رہا ہے؟

امریکا اور مغرب چار پانچ بڑے والے کروز بحری جہاز بھیج کر برما کا بوجھ ہلکا کیوں نہیں کر دیتے. آپ کی فرمایش پوری کرتے ہوئے پاکستان میں موجود افغانیوں کو ساتھ بھی ساتھ لے جائیں

Wo bechary tu Umma ka intezar ker rahy hain

You can also say buddist taking revenge of the destruction of Buddha statue in Bamiyan by Talibans your Brothers. Is it OK?
 
Liberal 000

Chief Minister (5k+ posts)
امہ امریکا کے اشارے کا انتظار کر رہی ہے. امریکا کی مرضی کے بغیر امہ سانس بھی نہیں لیتی

Ham tu Sunty hain Erodgan, Imran Aur Iran ny America ki Ankhon mein Ankhen daal den hain bus ab Amreka ki dhulai ki der hai
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Ham tu Sunty hain Erodgan, Imran Aur Iran ny America ki Ankhon mein Ankhen daal den hain bus ab Amreka ki dhulai ki der hai
جن سے سنتے ہیں انھے جا کر سنائیں. میں امریکا جان سے ہاتھ جوڑ کر درخواست ہی کر سکتا ہوں کے ایک روہنگیا کے بدلے ایک برمی بدھ نا صحیح اس انسانی حقوق کی چڑیل ہی کو صدام حسین کی طرح عبرت کا نشان بنا دے
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
امریکا نہیں چاہ رہا اسلئے داعش بھی برما کا رخ نہیں کر رہی. کون کمبخت غیر مسلم بھائی ملک کا امن و امان تباہ کرے گا
 
Liberal 000

Chief Minister (5k+ posts)
امریکا نہیں چاہ رہا اسلئے داعش بھی برما کا رخ نہیں کر رہی. کون کمبخت غیر مسلم بھائی ملک کا امن و امان تباہ کرے گا

Daesh tu Musalman civilians ko dhal bana ky kam kerti hai . Burmese ne wo dhal hi gara di hai . Coward Daesh or Talibans won't go there now