برطانیہ،استاد کا سکول میں مسلمان بچوں کو نمازاداکرنے کی اجازت دینے سے انکار

9oldacnama.jpg

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں اسکول کے طلبا سخت سردی میں باہر کھلے آسمان تلے نماز پڑھنے پر مجبور ہو گئے، ویڈیو وائرل ہونے پر اسکول انتظامیہ نے معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر کے اولڈیم اکیڈمی کے طلبا کی اسکول کے باہر آسمان تلے نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس کے بعد اسکول انتظامیہ شدید تنقید کا شکار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک طالب علم نے بتایا کہ اسکول کے ایک استاد نے انہیں جمعہ کی نماز ’نماز روم ‘ میں ادا کرنے سے منع کیا اور باہر جا کر نماز پڑھنے کا کہا، جس پر طلبا اسکول کے باہر سڑک پر نماز پڑھنے پر مجبور ہوئے۔

https://twitter.com/x/status/1466710348849889283
ایک اور طالب علم کا کہنا تھا کہ اسکول میں طلبا کے لیے نماز کا کمرہ کافی عرصے سے موجود ہے جہاں تمام مسلمان طلبا نماز کی ادائیگی کرتے تھے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسکول انتظامیہ کو خاصا تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مقامی کونسل کی رکن عروج شاہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر اسکول انتظامیہ سے بات کی جس کے بعد اسکول انتظامیہ نے بچوں کے والدین سے معافی مانگ لی ہے۔ اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
kiya pakistani school main hindu ko pooja aur christian ko ibaadat karnay ki ijazat hay?
Come on We are Good Pakistani Muslim and we are the best rather its our sacred duty to destroy Non-Muslim's place of worships. Good news is that we the best Muslim don't want to follow Sunnah of Prophet Muhammad PBUH.
 

ahaseeb

Minister (2k+ posts)
kiya pakistani school main hindu ko pooja aur christian ko ibaadat karnay ki ijazat hay?
While Pakistan is on the wrong end, in Britain they're not racist and they've laws. There are issues here and there but ultimately it's much better than Pakistan when it comes to religious freedom
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
kiya pakistani school main hindu ko pooja aur christian ko ibaadat karnay ki ijazat hay?
اجازت تو ہے مگر پوجا کرنے والے موت کے ڈر سےنہ پوجا کرتے ہیں اور اجازت دینے والے ڈنڈے پکڑ کرپوجا کرنے نہیں دیتے ہیں باقی سب مل جل کر ہنسی خوشی رہتے ہیں
 

az4263

Voter (50+ posts)
kiya pakistani school main hindu ko pooja aur christian ko ibaadat karnay ki ijazat hay?
تنقید سوچ سمجھ کر کریں ہندو یا عیسائیوں کی عبادات کے کوئی مقررہ اوقات نہیں