بحرین کی ’سرایا الاشتر‘ دہشت گرد تنظیم قرار

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
بحرین کی ’سرایا الاشتر‘ دہشت گرد تنظیم قرار

9971FB0D-97A6-4C64-B2BC-31A7729C0496_w1023_r1_s.jpg

امریکہ نے منگل کے روز بحرین کی شیعہ شدت پسند تنظیم، ’الاشتر برگیڈ‘ (سرایا الاشتر) کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے، جس کے ایران کے پاسداران اسلامی انقلاب کے ساتھ روابط ہیں۔ اس کا اعلان محکمہ خارجہ نے کیا ہے۔

ایک بیان میں محکمہٴ خارجہ نے کہا ہے کہ ’اس سے قبل اسی سال ’الاشتر بریگڈ‘ کا گروہ ایران کے ’پاسداران انقلاب‘ سے تعلق کی باقاعدہ مہر حاصل کرتے ہوئے ایران کے ساتھ وفاداری کا حلف لے چکا ہے‘‘۔

بیان میں گروپ پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ خلیج کے علاقے میں ایران کے ایجنڈے کو پروان چڑھا رہا ہے اور امریکی حمایت یافتہ حکومتِ بحرین کا تختہ الٹنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

محکمہٴ خارجہ کے انسداد دہشت گردی کے رابطہ کار، نتھن اے سیلز نے کہا ہے کہ ’’افریقہ، یورپ، شمالی امریکہ، ایشیا اور خلیج میں ایران دہشت گردی کی چال والی لڑائی لڑ رہا ہے، تاکہ اپنے اثر و رسوخ کا جھنڈا گاڑ سکے، اور بین الاقوامی امن اور استحکام کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے‘‘۔

سیلز نے کہا کہ ’’ایران کی جانب سے الاشتر ایران کی سرپرستی میں دہشت گردانہ حرکات میں ملوث ہے، جو اس بدعنوان حکومت کے نام پر جاری ہے۔ کالعدم قرار دیے جانے کے آج کے اقدام سے یہ انتباہ جاتا ہے کہ امریکہ ایران کی کارستانی سے بخوبی آگاہ ہے، جو وہ ’الاشتر‘ کے اپنے دہشت گرد گروپ کے ذریعے بحرین پر کر رہا ہے‘‘۔

’شیعہ سرایا الاشتر‘ یا ’الاشتر برگیڈ‘ سنہ 2013میں قائم ہوئی، جس کا اصل مقصد خلیج فارس میں بحرین کے چھوٹے سے عرب جزیرے پر قائم بادشاہت کی مزاحمت کرنا ہے۔ گروپ ملک کی شیعہ آبادی کی برہمی کی آواز بن کر کام کر رہا ہے، حالانکہ یہ خاصی اکثریت والی آبادی ہے، جس کی حکمرانی سنی الخلیفہ خاندان کرتا ہے۔

گروپ پر الزام ہے کہ وہ بحرین میں تقریباً 20 حملے کر چکا ہے، جو زیادہ تر پولیس اہل کاروں اور سلامتی افواج کے خلاف کیے گئے۔ گروپ نے ملک سے باہر بھی حملے کیے ہیں، جن میں مارچ 2014ء میں متحدہ عرب امارات میں کیا گیا بم حملہ بھی شامل ہے، جس میں پولیس کے دو مقامی اہل کار ہلاک ہوئے تھے۔

Source
 
Last edited by a moderator:

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
’’افریقہ، یورپ، شمالی امریکہ، ایشیا اور خلیج میں ایران دہشت گردی کی چال والی لڑائی لڑ رہا ہے، تاکہ اپنے اثر و رسوخ کا جھنڈا گاڑ سکے، اور بین الاقوامی امن اور استحکام کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے‘‘۔
انصاری صاحب ! آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے ؟

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
یعنی امریکا ٹھیک کہہ رہا ہے ؟ صاف الفاظ میں ذرا وضاحت سے بیان کر دیں تاکہ مجھ سا کم عقل بندہ سمجھ سکے
ہو سکتا ہے یہ خبر بھی عراق میں ڈبلیو ایم ڈیز کی موجودگی جیسی ہو. لیکن آپ تو عراق میں امریکا کے اتحادی ہیں
 
منتظر

Minister (2k+ posts)

دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی
کوئی شرم ہے تم کو ؟ پچھتر فیصد شیعہ آبادی ہے اور اس پر زبردستی حکومت قائم ہے امریکہ اس کی پشت پناہی کرتا ہے پر تم ہو کے حق نہیں لکھ سکھتے کیا ادھر کے عوام کے حقوق نہیں ہیں ؟ تم کو صرف شام ہی یاد رہتا ہے ؟
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
کوئی شرم ہے تم کو ؟ پچھتر فیصد شیعہ آبادی ہے اور اس پر زبردستی حکومت قائم ہے امریکہ اس کی پشت پناہی کرتا ہے پر تم ہو کے حق نہیں لکھ سکھتے کیا ادھر کے عوام کے حقوق نہیں ہیں ؟ تم کو صرف شام ہی یاد رہتا ہے ؟
عراق پر بھی تو امریکا نے زبردستی حکومت قائم کر کے سانجھے داری کی ہے، نمک کھایا ہے گولی بھی کھا
 
منتظر

Minister (2k+ posts)
عراق پر بھی تو امریکا نے زبردستی حکومت قائم کر کے سانجھے داری کی ہے، نمک کھایا ہے گولی بھی کھا
منافقو عراق کی ستر فیصد آبادی وہ بھی شیعہ ہے بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کرو
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
منافقو عراق کی ستر فیصد آبادی وہ بھی شیعہ ہے بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کرو
امریکا نے عراق میں شیعوں کو ان کا حق دلا دیا، بحرین تھوڑی بہت کمی رہ گئی تو کیا ہوا ناشکری تو نا کرو
 
منتظر

Minister (2k+ posts)
امریکا نے عراق میں شیعوں کو ان کا حق دلا دیا، بحرین تھوڑی بہت کمی رہ گئی تو کیا ہوا ناشکری تو نا کرو
جھوٹ مت بولو کدھر مدد کی ہے ؟ عراق میوں دیش القاعدہ کو بنانے والا سعودی عرب تھا اور امریکہ اس کا اتحادی نہیں ؟ بحرین میں تو قتل غارت کا بازار بلند ہے عرصے سے ادھر امریکہ کو جہموریت نہیں چاہیے منافقو یہ ولی عہد تم لوگوں کے سرے پول کھول گیا جس طرح نواز شرریف کا منڈا الحمدللہ کہ کر سری جائیداد اپنی ہونے کا پول کھول گیا تھا پر تم جو کے چمچے ہو ان کے تم باز نہیں آنا
 
افغانستان میں القاعدہ پر حملہ کرنے والا کون تھا ، سعودیہ اس کا اتحادی نہیں تھا. شیعے مع لبرے اتحادیوں کے اتحادی نہیں تھے
 
منتظر

Minister (2k+ posts)
افغانستان میں القاعدہ پر حملہ کرنے والا کون تھا ، سعودیہ اس کا اتحادی نہیں تھا. شیعے مع لبرے اتحادیوں کے اتحادی نہیں تھے
شرم نہیں آتی سعودی اتحادی تھا ہے ترکی کے جہاز بمباری کرتے رہے وہ نیٹو کا حصہ ہے تجھے شیعہ خوابوں میں بھی دکھتے ہیں خوف کی بنا پر تجھے موت نظر آتی ہے کیوں کے انہوں نے تیرے دہشتگردوں کو چوہوں کی تراہ نکال نکال کر مارا ہے منافق سب سے پہلے ترکی کی مذمت کر خلیفہ اردگان نائٹ کلب بیچ چلانے والے پر