بتائیں انکے پسندیدہ جج کونسے ہیں،ن لیگ بھی الیکشن سے بھاگ رہی ہے:شیخ رشید

sheikh-rasd-sp-pmln.jpg


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کی جانب سے عدلیہ اور سپریم کورٹ کے ججز کو نشانہ بنانے پر کڑی تنقید کردی، انہوں نے ٹویٹ کیا کہ چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بنچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے۔

شیخ رشید نے لکھا کہ دو ووٹوں کے سازشی وزیراعظم پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگا، فوج کے بعد سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اتحادی بتائیں کہ ان کے پسندیدہ جج کونسے ہیں، یہ اثاثے بیچ کرمعیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں، اب ن لیگ بھی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1551794919253200897
دوسری جانب فواد چوہدری نے بھی تنقیدی ٹویٹ میں لکھا کہ ‏پاکستان کا اصل مسئلہ سیاستدانوں کا عوام کے فیصلے نہ ماننا ہے،اگر نون لیگ میں زرا سی بھی جمہوریت ہوتی پنجاب کے الیکشن کے بعد حمزہ استعفیٰ دیتے،اور نون لیگ اپنی پنجاب کی قیادت کو تبدیل کرتی اپنی غلطیوں پر نظرثانی کرتی،اس کی بجائے ہر صورت کرسی سے چمٹے رہنے کی پالیسی چل رہی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ن لیگ والوں کا رویہ انتہائی قابل مذمت ہے،پارلیمنٹ میں پارلیمانی پارٹی کالیڈرفیصلہ کرتاہے، فرخ حبیب نے کہا کہ یہ سب ن لیگ کےتابوت میں کیل ٹھوک رہےہیں، ن لیگ میں ایک خاتون بیٹھی ہیں جن کا کام فساد پھیلانا ہے۔