بارودی سرنگوں کی نشاندہی کرنے والا روبوٹ تیار

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)
518874_48332126.jpg


لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں جن ممالک میں دہشتگردی ہے وہاں پر بڑی تعداد دہشتگردوں کی طرف سے بچھائی گئی سرنگوں کا نشانہ بن جاتے ہیں، پاکستان، افغانستان، عراق سمیت دیگر ممالک دہشتگردوں کے ساتھ لڑائی میں مصروف ہیں وہیں پر دہشتگردوں کی طرف سے سرنگیں بچھائی جاتی ہیں جس کے باعث متعدد سکیورٹی اہلکاروں سمیت عام شہری زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ بارودی سرنگ کا سراغ لگانا مشکل امر ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بارودی سرنگوں کے خطرات سے بچنے کے لیے ایک روبوٹ تیار کر لیا گیا ہے۔ روبوٹ میسا چوسٹس یونیورسٹی کے ماہرین نے تیار کیا ہے جو بارودی سرنگوں کا سراغ لگا سکتا ہے۔ روبوٹ دو روبوٹک اجسام یعنی روور اور ڈرون پر مشتمل ہے۔ روور دھاتی ڈی ٹیکٹر کے ذریعے سرنگ کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ ڈرون اس سرنگ کو تباہ کرسکتا ہے۔

robot-3(1).jpg


میسا چوسٹس یونیورسٹی کے ماہرین 5 برس سے کام کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق دو روبوٹس کو یکجا کرنے کا مقصد دونوں کی صلاحیتوں اور استعداد کو یکجا کرنا تھا جس سے بہترین اور غیر معمولی نتائج حاصل کیے جاسکتے ہوں۔

اندازے کے مطابق ہر سال 20 ہزار افراد بارودی سرنگوں کی زد میں آ کر ہلاک ہوجاتے ہیں، اب اس روبوٹ کی ایجاد کے بعد ماہرین نے ہلاکتوں کی اس شرح میں کمی کی امید ظاہر کی ہے۔



 
Last edited by a moderator: