بابر اعظم کا ایک اور اعزاز،پی ایس ایل کے کامیاب ترین فیلڈر بن گئے

16%D8%A8%D8%A7%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DA%86%D8%A7%D8%AA%DA%86%DA%BE.jpg

پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے نان کیپنگ فیلڈر بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے یہ اعزاز گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں تین کیچز پکڑ کر حاصل کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1490354360831803395
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پکڑے گئے کیچز کے بعد بابراعظم کے پی ایس ایل سیزن 7 میں اب تک کے کیچز کی تعداد35 ہوگئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1490351816277561352
ان سے پہلے سب سے زیادہ نان کیپنگ کیچز کا اعزاز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز کے پاس تھا جنہوں نےاب تک اس سیزن میں 33 کیچز پکڑے تھے۔

ٹویٹر پر کراچی کنگز کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے بابراعظم کے اس اعزاز پر ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہمارے کپتان نے آج تین کیچز پکڑے، آج ہم ان کے بلے سے بھی ایسی ہی کارکردگی دیکھنا چاہتے ہیں مگر کراچی کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں مسلسل پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

https://twitter.com/x/status/1490366046829694982
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیز ن میں اب تک بطور وکٹ کیپر سب سے زیادہ کیچز پشاور زلمی کے وکٹ کیپر کامران اکمل نے پکڑے ہیں جن کی تعداد52 ہے۔
 

MMushtaq

Minister (2k+ posts)
PSL k ab tuk k sub se ziyada match harney waley captan ka aizaz bhi enhi harzrat ko mil giya ;)