بابراعظم آل ٹائم گریٹس کیسے بن سکتا ہے؟ سنیل گواسکر کا تجزیہ

babar-azam-sunil-gavask1321.jpg


خلیج ٹائمز میں لکھے گئے اپنے آرٹیکل میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈبلے باز سنیل گواسکر کا کہناہے کہ بابر اگر خود کو فٹ اور متحرک رکھتا ہے تو وہ اس کھیل کے عظیم ترین یعنی ’آل ٹائم گریٹس‘ میں سے ایک بن جائے گا۔ وہ پاکستان کے عظیم ترین کپتانوں میں سے ایک بھی بن سکتا ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بار بابر اعظم کی قیادت میں وہ کافی پرسکون اور بہت زیادہ کھیل سے آگاہ ٹیم ہیں، کھیل کی صورتحال کے بارے میں اس کا مطالعہ شاندار ہے اور وہ بولنگ اور فیلڈ پلیسنگ میں جو تبدیلیاں کر رہا ہے وہ ناقابل یقین حد تک درست ہیں۔

سنیل گواسکر کا مزید کہنا تھا کہ کینگروز بنگلہ دیش میں کچھ عمومی کارکردگی دکھا کر اس ٹورنامنٹ میں پہنچے تھے، یواے ای میں پچوں اور لمبی باؤنڈریوں نے یقینی طور پر ان کے بولرز اور لیگ اسپنر ایڈم زمپا کی مدد کی ہے اور خاص طور پر ڈیوڈ وارنر کی خوفناک اسٹرائیکنگ فارم میں واپسی کے ساتھ یقینی طور پر انکی جیت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے

انکا کہنا تھا کہ لیکن اس سے قبل انہیں پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا جو اب تک ایونٹ کی بہترین آل راؤنڈ ٹیم رہی ہے، پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور ٹورنامنٹ کی واحد ٹیم ہے جو اب تک ناقابل شکست ہے۔افغانستان کے خلاف جب پاکستانی ٹیم جیت سے دور ہوئی تو آصف علی نے شاندار سٹروکس کھیل کر میچ پاکستان کی جھولی میں ڈال دیا۔

اپاکستانی باؤلنگ پر سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ پاکستان باؤلرز میں کمی کا شکار نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ باؤلنگ میں پاکستان کے پاس بہت ورائٹٰ ہے جوکسی بھی کپتان کے لیے بہت بڑا پلَس پوائنٹ ہے۔

سیمی فائنل پر تجزیہ کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا کہ پاکستان کو ابتدائی وکٹیں لینے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر فنچ اور وانر کی جوڑی چل گئی تو آسٹریلیا کو روکنا مشکل ہوگا

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے

دوسری جانب بابراعظم کے والد محمد اعظم صدیق کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم آج ‏بھی کامیاب ہوگی۔ ‏



انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور پوری ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں پوری ٹیم اس وقت اچھا پرفارم کررہی ہے ‏بابر اعظم ہی نہیں بلکہ پوری ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاہے۔