بائیو سکیورببل صرف کاغذ پر تھا، ذمہ دار کرکٹ بورڈ ہے: لاہور قلندرز

Resilient

Minister (2k+ posts)
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عاطف رانا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے قبل ہم نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

عاطف رانا نے پی ایس ایل کے ایڈیشن 6 کے غیر معیّنہ مدت کے لیے ملتوی ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت افسوس ہوا بہت اچھا ایونٹ چل رہا تھا، پی ایس ایل سے قبل ہم نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، پی سی بی نے جو پروٹوکولز بنائے ان پر بھی عملدرآمد نہیں ہوا۔

ایک فرنچائز کے مالک اور کھلاڑیوں کو بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی پر معاف کردیا گیا


EvoPhpOWQAA72pE


https://jang.com.pk/news/893341




انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ کوویڈ ایس او پی کی خلاف ورزی پر جرمانہ کرنا چاہیے، کورونا پروٹوکولز پر عملدرآمد کروانے کے لیے پی سی بی سے کئی مرتبہ کہا۔

سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا ہے کہ پہلے کہا تھا جلدی نہیں کرنی چاہیے لیکن پی سی بی نے کہا کہ وِنڈو نہیں، مجھے نہیں معلوم کے اب کیا ہو گا۔
 
Last edited:

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
ٹیم لاہور قلندز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عاطف رانا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے قبل ہم نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

عاطف رانا نے پی ایس ایل کے ایڈیشن 6 کے غیر معیّنہ مدت کے لیے ملتوی ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت افسوس ہوا بہت اچھا ایونٹ چل رہا تھا
Contradicts