قول بزرگ ہے کہ جس پراحسان کرو اس کے شر سے بچو
یہ بات آج مولانا کے دھرنا میں جمشید دستی کی دھواں دار تقریر سے یاد آئی- دستی کا کہنا تھا کہ یہ حکومت " عوام " کے ارمانوں کا خون کرکے قائم کی گئی ہے- دیگر الزامات تقریباً وہی تھے جن کی دھرنے میں تکرار کی جارہی ہے
سال 2017 میں نوازشریف کی حکومت تھی جب دستی ایک مقدمہ میں گرفتار ہوا- ہوا یوں کہ جمشید دستی نے کسانوں کے ساتھ مل کرہیڈ کارلو کے قریب ڈینگا کینال کے بند پانی کو حکومتی اجازت کے بغیر کھول دیا تھا- چونکہ وہ اسمبلی میں نواز حکومت کا مخالف بھی تھا جسے جواز بنا کر اس پرکیس کیا گیا- اور پھر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
پروڈکشن آرڈر کا حوالہ دیتے پی پی و ن لیگ ابھی تو نہیں تھکتی مگر اس وقت دستی پر پروڈکشن آرڈر کے دروازے بند تھے- اسے بیمار والدہ کی تیمار داری سے روکا گیا جبکہ بہن کی شادی میں شرکت نہیں کرنے دی گی- جیل میں اس پر تشدد ہوا- جب جیل کی گاڑی اسے لے کر عدالت جا رہی تھی تو بلک بلک کر میڈیا سے منت سماجت کررہا تھا- اس پر عمران خان کو ترس آیا اور انہوں نے بابراعوان کو ملتان اس کی ضمانت کے لیے بھیجا- یوں اس کی رہائی ممکن ہوئی- دھرنے میں اسے چیختے چنھگاڑتے دیکھ کرسوچا کہ ایک کم ظرف شخص کو اتنا احسان فراموش بھی نہیں ہونا چاہیے