ایون فیلڈ ریفرنس کیس سے نوازشریف اور مریم نواز کو بدنام کیا گیا،شہباز شریف

8shehbabfavormamrmmnawaz.jpg

اسلام آباد ہائیکورٹ ے گزشتہ روز ایون فیلڈ ریفرنس میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف اور ان کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر کو بری کر دیا تھا اور 2018ءمیں مریم نوازشریف کو مجموعی طور پر دی گئی 8 سال قید اور جرمانے کی سزا بھی کالعدم قرار دے دی گئی تھی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسی حوالے سے اپنے پیغام میں میاں محمد شہباز شریف نے لکھا کہ: ایون فیلڈ ریفرنس کیس سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ کس طرح احتساب کے نظام کو سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1575716867553234944
اس طرح کے انتقام پر مبنی عمل نے ملک کے جمہوری نظام کو خطرہ پہنچایا اور سیاسی عدم استحکام کا باعث بنا جس نے پاکستان کی سیاست کو خوفناک نقصان پہنچایا۔

ایک اور ٹویٹر پیغام میں ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں فیصلے کے بعد وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: جھوٹ، بہتان اور کردار کشی کی عمارت آج منہدم ہو چکی ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نوازشریف کا بری ہونا ہمارے نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے جو شریف خاندان کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ مریم بیٹی اور صفدر کو میری طرف سے مبارکباد!

https://twitter.com/x/status/1575427488817324032
2016ءمیں پانامہ پیپرز منظر عام پر آنے کے بعد پتا چلا تھا کہ لندن میں پاک لین اور مے فیئر کے قریب شریف خاندان کے زیراستعمال 4 فلیٹس 90 کی دہائی سے ان کی ملکیت ہیں، شریف خاندان پر الزام لگا کہ فلیٹس غیرقانونی ذرائع سے حاصل کردہ آمدنی سے حاصل کیے گئے ہیں اور اس حوالے سے سپریم کورٹ نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی جس نے قومی احتساب بیورو (نیب) میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی تھی۔

یاد رہے کہ جے آئی ٹی کی پیش کردہ رپورٹ کے پیش نظر میاں محمد نوازشریف کے بچوں کے خلاف ریفرنسز دائر کیے گئے جن میں ایون فیلڈ ریفرنس بھی شامل تھا۔ شریف خاندان نے احتساب عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ 2006ءتک فلیٹس قطری شاہی خاندان کی ملکیت میں تھے جنہیں ایک غیررسمی معاہدے کے تحت شریف خاندان نے حاصل کیا اور کرایہ ودیگر اخراجات ادا کرتے رہے تھے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے میاں نوازشریف کو اس مقدمے میں 11سال قید، 80لاکھ برطانوی پاﺅنڈ جرمانہ کی سزا، مریم نوازشریف کو 8سال قید اور 20لاکھ پاﺅنڈ جرمانہ جبکہ مریم نوازکے شوہر کو 2سال قید کی سزا سنائی تھی۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
ان پر اب تک ہرجانہ کیوں نہیں کیا اگر سب جھوٹ ہے؟؟؟ کوئی نوتھیا جواب دے گا؟؟

 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
ان پر اب تک ہرجانہ کیوں نہیں کیا اگر سب جھوٹ ہے؟؟؟ کوئی نوتھیا جواب دے گا؟؟

نہایت معذرت کے ساتھ کھوتا بریانی کھانے کے بعد اتنا سوچنا ممکن نہیں رہتا