این اے 240 کراچی: ووٹر ٹرن آؤٹ نہ ہونے کے برابر

m00dy

MPA (400+ posts)
کراچی ضمنی الیکشن میں ووٹر ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا ہے، دلچسپ امر یہ ہے کہ جیتنے والا امیدوار 10 ہزار کے قریب ووٹ لے سکا

ووٹر ٹرن آؤٹ کی بات کی جائے تو ٹرن آؤٹ 8.32 فیصد رہا۔

یہ حلقہ لمبے عرصے تک ایم کیوایم کا گڑھ رہا ہے لیکن جیتنے والا ایم کیوایم امیدوار صرف 65 ووٹوں سے کامیاب ہوا ہے، ایم کیوایم کے محمد ابوبکر 10683 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ٹی ایل پی کے امیدوار شہزادہ شہباز (کاشف قادری) 10618 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

مہاجر قومی موومنٹ کے رفیع الدین نے 8383 ووٹ لیے، پیپلزپارٹی کے ناصر رحیم نے 5248 ووٹ حاصل کیے۔ پاک سرزمین پارٹی کے شبیر قائم خانی نے 4797 ووٹ لیے۔

فہیم اختر کے مطابق این اے 240 کراچی میں لاکھ 29 ہزار کے قریب ووٹرز ہیں جن میں سے 4 لاکھ 85 ہزار ووٹرز نے ضمنی الیکشن اور تمام امیدواروں کو مسترد کردیا اور ووٹ دینے نہیں نکلے۔
https://twitter.com/x/status/1537540999035211785
حلقے میں ٹرن آؤٹ کم ہونیکی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اور تحریک انصاف کا ووٹر باہر نہیں نکلا۔

اگر الیکشن 2018 کی بات کی جائے تو جیتنے والے ایم کیوایم امیدوار اقبال محمد علی 61165 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے، تحریک لبیک کے محمد آصف 30535 جبکہ تحریک انصاف کے فرخ منظور 29939 لیکر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

ضمنی الیکشن میں این اے 240 میں اتنا کم ٹرن آؤٹ لمحہ فکریہ ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ کراچی کے لوگ سب جماعتوں سے مایوس ہوچکی ہے۔ اگر تحریک انصاف یہ الیکشن لڑتی تو دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملتا۔تحریک انصاف کا ووٹر بھی باہر نکلتا، اچھا ٹرن آؤٹ بھی دیکھنے کو ملتا۔ اس صورت میں ن لیگ، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتیں ایم کیوایم کی حمایت کرتیں تو مزید مقابلہ دلچسپ ہوجاتا ۔
 
Last edited by a moderator:

m00dy

MPA (400+ posts)
‏گر 5 لاکھ 30 ہزار رجسٹرڈ ووٹ والے حلقے میں 50 ہزار ووٹ بھی پول نہ ہوں تو پھر یہ مقابلہ PTI نے جیتا ہے جنہوں نے اس الیکشن کا بائیکاٹ کیا
دس بارہ ہزار ووٹ لیکر، TLP یا MQM کی جیت کوئی معنی نہیں رکھتی
اور ہاں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کا مشترکہ امیدوار تو بہت پیچھے رہ گیا
‎#NA240
 

First Strike

Chief Minister (5k+ posts)
نوے فیصد سے زائد ووٹرز نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔ اس کے باوجود بدترین دھاندلی کر کے ایم کیو ایم کو جتوا دیا گیا۔

لعنت ہے کرپٹ بوٹ پالشیے اور دونمبر الیکشن کمیشن پر
 

ahameed

Chief Minister (5k+ posts)
انقلابی الیکشن کی بھیک مانگتے اچھے نہیں لگتے ۔​
ہم تو پہلے دن سے الیکشن کے ذریعے تبدیلی کی بات کر رہے ہیں آپ نہ جانے کس انقلابی کی بات کر رہے ہیں جناب
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
ہم تو پہلے دن سے الیکشن کے ذریعے تبدیلی کی بات کر رہے ہیں آپ نہ جانے کس انقلابی کی بات کر رہے ہیں جناب



چل جھوٹے ۔ کوکینی کہتا تھا جو مرضی کرلو ، الیکشن اپنے وقت پر ہونگے ۔​
 

Nice2MU

President (40k+ posts)

نیوٹرلز اضافی ووٹس نہیں ڈال سکتے صرف ڈالے گئے ووٹوں پہ ڈبل مہر لگا کے انہیں ضائع کر کے اپنے امیدوار کو جتوا سکتے ہیں۔۔۔

ویسے کراچی کے الیکشنز میں سارے ہی انکے امیدوار تھے۔ جو بھی جیتا فائدہ ان حرامخوروں
کو ہی ہوتا۔

 

ahameed

Chief Minister (5k+ posts)
چل جھوٹے ۔ کوکینی کہتا تھا جو مرضی کرلو ، الیکشن اپنے وقت پر ہونگے ۔​
میں نے تو ایسا نئیں سنا، اسی لئے اس نے تو اپنی حکومت ختم کر کے الیکشن کا بھی اعلان کر دیا تھا

لیکن انقلاب اور الیکشن پھر مکس کر دیے نا آپ نے
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
میں نے تو ایسا نئیں سنا، اسی لئے اس نے تو اپنی حکومت ختم کر کے الیکشن کا بھی اعلان کر دیا تھا

لیکن انقلاب اور الیکشن پھر مکس کر دیے نا آپ نے


تو نے کہا سننا ہے ، تو کوکینی غار سے کان لگائے اندر ہونے والے دھمالوں کو سنتا رھا ۔​