این اوسی کو نہیں ماناجارہا توکل ہمارے نکاح نامےبھی چیلنج ہوں گے،فارق ستار

4farooqsattr.jpg

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کہ نسلہ ٹاؤر کے این او سی کو نہ مانا گیا تو نکاح نامہ بھی نہیں مانا جائے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ اب نسلہ ٹاور کو گرانے کا فیصلہ انسانی المیہ پیدا کر رہا ہے۔ صوبے کو 90 فیصد ٹیکس دینے والے شہر کو مفلوج کیا جارہا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ریاست آئین اور قانون کی عملداری کے نئے چیلنجز پیدا ہو چکے ہیں۔ تمام اداروں کے اجازت نامے لے کر نسلہ ٹاور بنایا گیا، اداروں نے نسلہ ٹاور بنانے کے لیے این او سی دیا ان کی ساکھ پر سوال ہے۔

https://twitter.com/x/status/1464631991404539911
ان کا کہنا تھا کہ کراچی 70 فیصد ریونیو دیتا ہے، لوگوں کو بے روز گار کیا جا رہا ہے۔ گجر اور محمود آباد نالوں کو گرا کر لوگوں کو بے روزگار کیا گیا۔ ملک میں دو آئین اور دو قانون نہیں ہوسکتے۔

فاروق ستار نے کہا کہ این او سی ایک سرکاری دستاویز ہوتا ہے جس کی حیثیت ہی نہیں سمجھی جا رہی، اگر آج این او سی کو نہیں مانا جا رہا تو کل کو آپ کے اور ہمارے نکاح نامے بھی چیلنج ہونے لگیں گے۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
اگر گھر میں کسی کی بیٹی اٹھا کر ڈالی ہوئی ہے اور نقلی نکاح نامہ بنوایا ہے تو ضرور چیلنج کریں گے عورت کے گھر والے اور اگر واقعی شادی کی ہے تو پھر کسی نے تیرے نکاح نامے کو اس عمر میں کیا چیلنج کرنا ہے ویسے ایم کیو ایم والوں کا ماضی ان کے کردار کا گواہ ہے
 

jigrot

Minister (2k+ posts)
اگر گھر میں کسی کی بیٹی اٹھا کر ڈالی ہوئی ہے اور نقلی نکاح نامہ بنوایا ہے تو ضرور چیلنج کریں گے عورت کے گھر والے