اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی،پی سی بی نے قومی سپنر کومعطل کردیا

667510_52042783.jpg

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خیبر پختونخوا کے بائیں ہاتھ سے بائولنگ کرنے والے سپنر کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خیبر پختونخوا کے بائیں ہاتھ سے بائولنگ کرنے والے سپنر آصف آفریدی کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے پی سی بی نوٹس آف چارج بھی جاری کر دیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1569664819308937219
ترجمان پی سی بی کا آصف آفریدی کی معطلی کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4 کی دو خلاف ورزیاں کی ہیں جس کے باعث انہیں عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے بائیں ہاتھ سے بائولنگ کرنے والے اسپنر آصف آفریدی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلامیہ کے مطابق آصف آفریدی کو پی سی بی کو ڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2 اعشاریہ 4 کی دو بار خلاف ورزی پر نوٹس آف چارج بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کا جواب ان سے 14 ان کے اندر طلب کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4 کا تعلق پی سی بی ویجیلنس اینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو کسی کی طرف سے اپروچ کرنے کے حوالے سے بروقت آگاہ نہ کرنے اور چھپانے کے حوالے سے ہے جبکہ اس کیس کا فیصلہ ہونے تک آصف آفریدی کرکٹ کی کسی بھی قسم کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرنے والے سپنر آصف آفریدی پر نیشنل ٹی 20 کپ میں اینٹی کرپشن یونٹ کی ضابطہ کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی گئی ہے، فیصلے تک وہ کرکٹ کی کسی بھی سرگرمی میں کسی طور بھی شرکت نہیں کر سکتے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انسداد بدعنوانی یونٹ کی طرف سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور پی سی بی کی طرف سے معاملے کی جانچ مکمل ہونے اور نتیجہ آنے تک مزید بات کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔آصف آفریدی کے خلاف یہ کارروائی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.7.1 کے تحت ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ بائیں ہاتھ سے بائولنگ کرنے والے اسپنر آصف آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کا حصہ بھی تھے جنہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کا موقع نہ ملا۔انہوں نے حال ہی میں نیشنل ٹی 20 کپ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی بھی کی تھی۔