ایلون مسک کی ٹوئٹر کے بعد کوکا کولا کمپنی خریدنے کی خواہش

musk11i121.jpg


ٹیسلاموٹرزکے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرکے بعد مشروب ساز کمپنی کوکا کولا خرید کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا، کہتے ہیں کہ آئندہ میں کوکا کولا خریدنے جا رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنے سماجی رابطے کی معروف ترین مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں اپنے آئندہ کے مستقبل کے بارے میں آگاہ کیا۔

ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ اس مشروب میں کوکین دوبارہ متعارف کرائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1519480761749016577
کھرب پتی نے یہ تبصرہ ٹویٹرکی خریداری کے لیے 44 ارب ڈالر کے معاہدے کی تصدیق کے دو دن بعد کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حقیقت پسندانہ طورپرکوکا کولاکمپنی کی مالیت اس وقت 284 ارب ڈالر ہے جبکہ مسک کی خالص مالیت اس وقت 253 ارب ڈالر تک محدود ہے۔

ٹریڈنگ کمپنی فنٹ فٹ نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی ٹویٹ پر انہیں طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوکا کولا کمپنی خریدنے کے لیے بہت غریب ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1519482220913864708
اس سے قبل گزشتہ دنوں مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو تقریباً 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا، جس کے بعد ٹوئٹرکا کنٹرول اب دنیا کے امیر ترین شخص کومنتقل ہوجائے گا۔
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
Khan and Musk both are fighters, they both went through many downs in their life but they remain consistent, both facing mafias in their mission, both have love for humanity.