ایلون مسک نے ٹویٹر کو خریدنے کیلئےکتنے ڈالرز کی پیشکش کی؟

musk111h1h.jpg


دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے ٹویٹر کو خریدنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کردیا ہے۔

بین الاقوامی جریدےبلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے ٹویٹر کو خریدنے کیلئے 43 ملین ڈالر کی پیشکش بھی کرڈالی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نےیہ پیشکش بلین ایئر ایلون مسک نے کمپنی میں بورڈ کی ممکنہ نشست کو مسترد کرنے کے بعد امریکہ کی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن فائلنگ میں کی، ایلون مسک نے جیسے ہی ٹویٹر کو خریدنے کیلئے پیشکش کا اعلان کیا اس کے بعد سے ٹویٹر کے حصص کی قدر میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔

عالمی ٹریڈنگ مارکیٹ میں ٹویٹر کے حصص189 فیصد بڑھ گئے، دوسری جانب ٹویٹر نے بھی اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ممبر شپ کیلئے ایلون مسک کو نامزد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایلون مسک نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرا مقصد ٹویٹر کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور اسے مزید ترقی دینے کیلئے اقدامات کرنا تھا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے رواں ماہ کے شروع میں 3ارب ڈالر ز مالیت کے ٹویٹر کے 9اعشاریہ 2 فیصد حصص خریدنے کا اعلان کیا تھا جن کی کل تعداد7 کروڑ 34 لاکھ سے بھی زائد بنتی ہے۔

یادرہے کہ اس سے قبل ایلون مسک نے اظہار رائے کی آزادی کیلئے سماجی رابطے کی ایک نئی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔