ایشیا کپ: پاکستان کی ٹیم 162 رنز پر ڈھیر

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
ایشیا کپ: پاکستان کی ٹیم 162 رنز پر ڈھیر

برصغیر کے کرکٹ کھیلنے والے دو روایتی حریفوں انڈیا اور پاکستان کے درمیان متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 162 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

فہیم اشرف اور محمد عامر نے اننگز کے آخر پر کچھ مزاحمت دکھائی مگر صرف 21 اور 18 رنز کے انفرادی سکور بنا سکے۔ ان سے پہلے شاداب خان، آصف علی، شعیب ملک اور سرفراز کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گریں۔ مشکلات کا آغاز ابتدائی اوورز ہی سے شروع ہوا جب دونوں اوپنرز آؤٹ ہوئے اور 3 رنز پر دو وکٹیں گریں۔ اوپنرز کے بعد بابر اعظم اور شعیب ملک نے اننگز کو سنبھالا۔ بابر اعظم نے 47 رنز بنائے جبکہ شعیب ملک نے 43 رنز بنائے۔

فخر زمان جن سے شائقین کی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں کوئی رن بنائے بغیر بھونیشور کمار کی شارٹ بال پر پُل کرتے ہوئے مڈ وکٹ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس سے پہلے امام الحق صرف دو رنز بنا کر بھونیشور کمار ہی کی گیند پر دھونی کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز نے انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

گروپ کی سطح کے اس میچ میں انڈیا اور پاکستان کے روائتی حریفوں کے درمیان مقابلے کی وجہ سے خصوصی دلچسپی پائی جاتی ہے اور دونوں ٹیم اب تک اپنے دونوں میچ جیت چکی ہیں۔

میچ سے پہلے پریس کانفرنس میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے محمد عامر کی فارم کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عامر سٹرائیک بالر ہیں اور اگر وہ گیند صحیح جگہ ڈالیں تو انڈیا کی بیٹنگ کے مشکلات بڑھ جائیں گی۔ انڈیا کے لیے جسپریت بمرہ اور ہردک پانڈیا ٹیم میں واپس شامل کیے گئے ہیں۔

پاکستان ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں

امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد (کپتان)، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی اور عثمان خان۔

انڈیا کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں

روہت شرما (کپتان)، شکھر دھون، امباتی رائڈو، ایم ایس دھونی، دنیش کارتھک، کیدار جادھو، ہردک پانڈیا، بھونیشور کمار، جسپریت بُمرہ، یزوندرہ چہل، کلدیپ جادھو۔
سورس
 

vvaqar

Senator (1k+ posts)
Pakistan has No future... selected pm nay Bht dissappoint Kia noorrry say deal ker k

بھائی جان، یہ دنیا آپ کے مفروضوں پر نہی چلتی ہے۔
وقتی ضمانت ہوئی ہے کیس سے بری نہی کیا نورے کو

ایسی بھی کیا بےچینی۔
 

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
میں نے سرفراز کو کبھی کسی اچھی ٹیم کے خلاف سکور کرتے نہیں دیکھا۔ میرے خیال میں اس کی پچھلے دو سال کی کارکردگی کے بعد اس کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔ پاکستان ٹیم میں صرف چار اسٹیبلشڈ بیٹسمین ہیں۔ نہ تو سرفراز اسٹیبلشڈ بیٹسمین ہے اور نہ ہی آصف علی۔ آصف علی دوسرا آفریدی ثابت ہوگا جو ہر دسویں میچ میں بڑی ہٹس تو لگا سکے گا لیکن پراپر بیٹسمین نہی بن سکے گا۔ اس کی تو فرسٹ کلاس ایورج بھی شاید ۲۱ کی ہے۔ میرے خیال میں ٹیم میں حارث سہیل کا ہونا ضروری ہے ورنہ ٹیم کی بیٹنگ میں سٹیبلٹی نہیں آ سکتی۔ ابھی تک ہماری ٹیم فخر زماں ، بابر اعظم اور شعیب ملک کے سہارے چل رہی ہے اور بڑا سکور کرنے کے لئے ان میں سے ایک کا سو کرنا لازمی ہے۔ میرے خیال میں ایسا ممکن نہی ہے کہ تین کھلاڑی مستقل پرفارم کر سکیں۔
 

kaka4u

Minister (2k+ posts)
aj bhe samjh rahay ho gay k samnay Zimbabwe hay yeh batting coach kar kia raha hay always batting is problem and still they r good in T20 but 50 overs NOPEEEEEEEE
 

Mohan

Senator (1k+ posts)
Wah ,,, what a day,,,, pehlay nooray ki tension ab inn beghairton ki

This is what Indian bowlers doing to Pakistan batsmen

Dnd8597X4AYOx1h.jpg:large
 

Zamaray Khan

Chief Minister (5k+ posts)
Stupid and dumb Imam ul haq has played a stupid short to start the miserable journey of Pakistani batting while rest was done by our weak batting line up. Apart from Babar Azam and shohiab Malik there is no specialist batsmen in the middle order. Sarfaraz,Asif,Faheem Ashrafand Shadab all of them are all rounders not batsmen.