ایتھوپیا کے حملے میں کئی سوڈانی فوجی جاں بحق ہو گئے ؟

sudaan.jpg


ایتھوپیا کی افواج کی جانب سے کل ہفتے کو ملک کے مشرقی سرحدوں پر ہونے والے حملے میں سوڈان کے 21 فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سوڈانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا کی افواج کی طرف سے ہونے والے حملے میں ان کے 21 فوجی جاں بحق ہوئے ہیں۔

سوڈان کے مطابق کہ فوج نے برکات نورین کے مشرق میں 17 کلومیٹر میں ملاکاوا کی بستی میں سوڈانی سرزمین پر ایتھوپیا کی افواج اور امہرا ملیشیا کی حملے کو پسپا کیا تاہم جھڑپوں میں 21سوڈانی فوجی مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا کی نئی دراندازی کا مقصد امہرا کے بڑے کسانوں کی مدد کرنا ہے جو سوڈانی کے اندر لگ بھگ 10 ہزار ایکڑ زمین کی کٹائی پر کا کام کر رہے ہیں، اور دوسرا ٹیگرائے لبریشن فرنٹ ایتھوپیا کےخلاف بحر دار کے علاقے میں پیش قدمی کے لیے راستہ ہموار کرنا ہے۔

دوسری جانب سوڈان میں سیکورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کے درجنوں افسران کو ریٹائر کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز سوڈان کی خود مختار کونسل کے نائب سربراہ محمد حمدان دقلو یہ باور کرا چکے ہیں کہ سوڈان میں عسکری جُزو سیاسی اقتدار میں کوئی غرض نہیں رکھتا ہے۔

سوڈانی حکام کا مزید کہنا تھا کہ فوجی ، سیکورٹی اور پولیس اداروں میں قائدانہ منصبوں پر فائز شخصیات کو ہٹانے کا مقصد ذمے داریوں کا تعین ہے۔ حمیدتی نے زور دیا کہ خود مختار کونسل کا مقصد سوڈان میں آزاد اور شفاف انتخابات کرانا ہے۔