اہل ایمان کی توجہ کے لیے

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

الله کے ایک نیک بندے کا آج اسلام آباد سے میسج ملا کہ ڈاکٹر صاحب دنیا میں کرونا وائرس نے جو قیامت صغریٰ برپا کر رکھی ہے میں آپ کی توجہ قرآن مجید کے آخری پارے کی سورۂ الماعون کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں . کہنے لگے کہ الله کی ایک نیک ہستی کے خواب میں آقا و مولیٰ سرکار دو عالم حضور پاک ﷺ تشریف لاۓ اور فرمایا کہ گھر کے تمام بالغ افراد سورۂ الماعون سات مرتبہ پڑھ کر اپنے بدن پر پھونک مار لیں،

ہر بچے کے لیے بھی سات مرتبہ پڑھ کر دم کر دیں انشااللہ اس وباء سے محفوظ رہیں گے . ان صاحب نے کہا تو نہیں لیکن میرا معمول ہے کہ میں ایسی بشارت اور دعا سے پہلے اور بعد میں ایک ایک مرتبہ درود ابراھیمی (نماز والا درود) ضرور پڑھ لیتا ہوں . یہ آپ کی صوابدید ہے پڑھیں نہ پڑھیں . لیکن اگر پڑھ لیں تو بہت ہی اچھا ہے صرف ڈیڑھ منٹ لگتا ہے

خواب کی اس بشارت کو زیادہ سے زیادہ اہل ایمان سے شئیر کرنے کی تاکید کی گئی تھی اس لیے فورم کے تمام ممبران سے شئیر کر کے یہ گناہ گار اپنا فرض نبھا رہا ہے . ایسے حضرات جو قرآن پاک کی آیات پر یقین نہیں رکھتے یا جن کے دلوں پر الله نے جہالت کی مہر لگا دی ہوئی ہے ان سے التماس ہے کہ

بےجا تنقید اور الٹے سیدھے کمینٹس لکھ کر ہم مسلمانوں کی جو قران پاک کے ایک ایک لفظ کا زبان سے اقرار اور اپنے قلب سے جس کی تصدیق کرتے ہیں برائے مہربانی ان کی دل آزاری سے گریز فرمائیے گا . بہت نوازش ہو گی

اگر آپ نے نہیں پڑھنا تو نہ پڑھیں لیکن پلیز کوئی اول فول کمینٹس نہ دیں
تعاون کا شکریہ

دوستوں کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ جب سے میں نے بشارت کے مطابق سورۂ کو پڑھا ہے یقین مانیے دل بہت مطمئن ہو گیا ہے اور خوف کا عنصر اب الحمدللہ نہ ہونے کے برابر ہے . احتیاط بہرحال پھر بھی کر رہا ہوں . آپ بھی کریں چار سے پانچ منٹ لگتے ہی صرف . سورۂ الماعون نیچے لکھے دے رہا ہوں

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

اَرَاَيْتَ الَّـذِىْ يُكَذِّبُ بِالدِّيْنِ
فَذٰلِكَ الَّـذِىْ يَدُعُّ الْيَتِـيْمَ
وَلَا يَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِيْنِ
فَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّيْنَ
اَلَّـذِيْنَ هُـمْ عَنْ صَلَاتِـهِـمْ سَاهُوْنَ
اَلَّـذِيْنَ هُـمْ يُرَآءُوْنَ
وَيَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ
 
Last edited by a moderator:

Majid Sheikh

MPA (400+ posts)
ندیم ملک کے پروگرام میں مفتی تقی عثمانی بھی بتارہے تھے کہ ان کے ایک دوست مولوی کو خواب میں رسول اللہ آئے اور کرونا سے نمنٹنے کیلئے کچھ پڑھنے کو بتایا، لیکن وہ تو کوئی اور منتر بتارہا تھا، اور آپ کچھ اور بتارہے ہیں۔ پہلے سارے خواب دیکھنے والے ایک جگہ اکٹھے ہوکر آپس میں طے تو کرلیں کہ کونسا جھوٹ بولنا ہے، اس طرح کم از کم جھوٹ میں تضاد تو نہ ہوگا۔۔
 
knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)

Beside the agnostic like you every theist person has the solution of coronavirus. Muslims have figured out their solution from Quran, Hindus have solved this mystery through their religious book etc etc . I am worried about you. Who would you contact if you cought the virus ? You dont know if there is a God or not. Will you contact a Muslim Imam , or a Hindu pujari , or a Jewish Rabbi, or a Christian priest or an athiest like Richard Dawkins?
 
جنابِ عالی۔۔ اگر مجھے وائرس لگے تو مجھے کسی امام، پنڈت یا پجاری کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ ایک ڈاکٹر کی ضرورت ہوگی اور آپ بھی بھلے کتنا ہی قرآن اور اسلام پر یقین رکھتے ہوں، آپ بھی اگر وائرس میں مبتلا ہوئے تو آپ بھی بھاگے بھاگے ڈاکٹر کے پاس ہی جائیں گے۔۔ کیونکہ آپ بھی جانتے ہیں کہ بھلے سارا دن بیٹھ کر قرآن پڑھتے رہیں، اس سے بیماری کا علاج نہیں ہونے والا، بیماری کا علاج دوا سے ہی ہوگا۔۔۔
 
But some of the coronavirus patients did not pull through by medicine. If the medicine didn't work for you then would you call Richard Dawkins?would you ask him to give you assurance that there is no God ? Or would you start investigating all the religions.
Have you heard a story about a man who was atheist all his life. Then he was diagnosed with fatal illness. His girlfriend who was a practicing Christian requested her boyfriend to accept Christianity before dying. She said if there is no God then it is fine for him but if there is God , he would go to heaven. He said , I didn't think about it. So this athiest boyfriend of hers said oh father I believe on you. Thank you for sending your son to us . And then he died. When he went up he was told all the Christians will go to hell cause Islam is the right religion.
So if it happens to you and the medicine doesn't work and your doctor asks you to pray. It must be pretty hard for you to find whom to pray ? Dont you think ?
 
ایک ایمان والے پر جب دوا کام نہیں کرتی اور وہ موت سے بچنے کیلئے اپنے خدا کے سامنے گڑگڑاتا ہے تو کیا خدا اسے بچا لیتا ہے؟ روزانہ کتنے مسلمان، ہندو، عیسائی اپنے خداؤں سے زندگی کی بھیگ مانگتے مانگتے مرجاتے ہیں۔
دوسری جو آپ نے دلیل دی اس کو
پاسکلز ویجر کہا جاتا ہے کہ اگر تم خدا پر یقین نہیں رکھتے اور مرنے کے بعد پتا چلا کہ خدا سچ میں ہے تو تم مارے جاؤ گے، بہتر ہے کہ خدا کو مان لو۔ جو لوگ یہ دلیل دیتے ہیں، ایک طرف تو وہ کہتے ہیں کہ ہمارا خدا قادر مطلق ہے، دلوں کے حال بھی جانتا ہے، دوسری طرف وہ ایک ایسے شخص کو جو پوری سوچ بچار کے بعد اس نتیجے پر پہنچا کہ مجھے علم نہیں کہ خدا ہے یا نہیں، اس کو کہتے ہیں کہ چاہے تم خدا کو نہیں مانتے، پر احتیاطاً اس کے وجود کا اقرار کرلو تاکہ مرنے کے بعد تم بچ جاؤ۔ اس کا سیدھا سیدھا مطلب ہے کہ وہ اپنے خدا کو دھوکہ دینے کی ترغیب دے رہے ہیں،۔۔۔۔۔
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
جنابِ عالی۔۔ اگر مجھے وائرس لگے تو مجھے کسی امام، پنڈت یا پجاری کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ ایک ڈاکٹر کی ضرورت ہوگی اور آپ بھی بھلے کتنا ہی قرآن اور اسلام پر یقین رکھتے ہوں، آپ بھی اگر وائرس میں مبتلا ہوئے تو آپ بھی بھاگے بھاگے ڈاکٹر کے پاس ہی جائیں گے۔۔ کیونکہ آپ بھی جانتے ہیں کہ بھلے سارا دن بیٹھ کر قرآن پڑھتے رہیں، اس سے بیماری کا علاج نہیں ہونے والا، بیماری کا علاج دوا سے ہی ہوگا۔۔۔
اگر آپ گناہوں کی عادتیں چھوڑ دیں ، تو یقین مانیں آپ کو وائرس نہیں لگے گا ، قوت مدافعت مضبوط رہے گی
اگر چاہیں گے تو تفصیل بھی بیان کر دوں گا
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
پڑھنے کا بے شک ثواب ہے
لیکن قرآن کا اصل فائدہ اس پر غور کرنے اور عمل کرنے سے ہوتا ہے
اگر قرآن سمجھیں گے تو لازمی اچھی صحت ہو گی
 
Majid Sheikh

MPA (400+ posts)

اگر آپ گناہوں کی عادتیں چھوڑ دیں ، تو یقین مانیں آپ کو وائرس نہیں لگے گا ، قوت مدافعت مضبوط رہے گی
اگر چاہیں گے تو تفصیل بھی بیان کر دوں گا

بیماریاں اور وائرسز تو آپ کے پیغمبر کو بھی لگے، آپ کی منطق کے تحت تو پھر وہ بھی گناہگار ہوئے۔۔۔؟
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

بیماریاں اور وائرسز تو آپ کے پیغمبر کو بھی لگے، آپ کی منطق کے تحت تو پھر وہ بھی گناہگار ہوئے۔۔۔؟
کون سی بیماریاں ؟
آپ کے پاس ناصبی لوگوں کے حوالے ہیں یا کافروں کے ؟
. . . . . . . . .
آپ پہلے کہتے تھے کہ فلاں فلاں گناہ کا کام جائز ہے جب تک کہ بندے کی صحت کو نقصان نہ پوھنچے ، اب آپ اپنے بیان سے مکر رہے ہیں ؟
 
Majid Sheikh

MPA (400+ posts)

کون سی بیماریاں ؟
آپ کے پاس ناصبی لوگوں کے حوالے ہیں یا کافروں کے ؟
. . . . . . . . .
آپ پہلے کہتے تھے کہ فلاں فلاں گناہ کا کام جائز ہے جب تک کہ بندے کی صحت کو نقصان نہ پوھنچے ، اب آپ اپنے بیان سے مکر رہے ہیں ؟

اسلام کی تاریخ پڑھ لیں، آپ کے پیغمبر ایک عام آدمی کی طرح زندگی میں کئی بار بیمار ہوئے، کئی بار بخار میں مبتلا ہوئے۔ ان کو تو زہر بھی دیا گیا اور اس زہر کا اثر اخیر عمر تک رہا۔۔

آپ کا آخری دعویٰ خلاف حقیقت ہے۔۔
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
اسلام کی تاریخ پڑھ لیں، آپ کے پیغمبر ایک عام آدمی کی طرح زندگی میں کئی بار بیمار ہوئے، کئی بار بخار میں مبتلا ہوئے۔ ان کو تو زہر بھی دیا گیا اور اس زہر کا اثر اخیر عمر تک رہا۔۔
آپ کا آخری دعویٰ خلاف حقیقت ہے۔۔
زہر تو واقعی انہیں دیا گیا تھا ، کسرت مشقت کی وجہ سے کمزوری بھی ہوئی لیکن بیماریاں نہیں لگیں تھیں
. . . . . . .
میرے آخری دعوے کو گولی مارئیے ، آپ گناہوں کی عادات چھوڑ دیں بیماریوں سے بچے رہیں گے
 
Majid Sheikh

MPA (400+ posts)

زہر تو واقعی انہیں دیا گیا تھا ، کسرت مشقت کی وجہ سے کمزوری بھی ہوئی لیکن بیماریاں نہیں لگیں تھیں
. . . . . . .
میرے آخری دعوے کو گولی مارئیے ، آپ گناہوں کی عادات چھوڑ دیں بیماریوں سے بچے رہیں گے
آپ ہمیشہ کی طرح اپنے دین سے لاعلم نکلے۔۔۔
صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :
کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایسے وقت میں حاضر ہوا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سخت بخار میں مبتلا تھے ۔ میں نے اپنے ہاتھ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم اطہر کو چھوا اور گوش گزار کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم آپ کو تو بہت تیز بخار ہے! اللہ کے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں مجھے اتنا بخار ہوتا ہے جتنا تمہارے دو آدمیوں کو ہوتا ہے ۔ تو پھر میں نے کہا اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ثواب بھی دو گنا ہوتا ہے فرمایا ” ہاں “ پھر ارشاد فرمایا کہ کوئی مسلمان ایسا نہیں جس کو بیماری یا کوئی اور تکلیف پہنچی ہو مگر اللہ سبحانہ و تعالیٰ اس کے گناہوں کو اس طرح جھاڑ دیتے ہیں جس طرح درخت سے پتے جھڑ جاتے ہیں ۔ ( بخاری مع الفتح 5660 و مسلم مع المنھاج 6504

زہر کے بارے میں بھی بے شمار احادیث ہیں۔۔۔
 
اوہ ! تو یہ بخاری کا حوالہ تھا
یہ ہمارا دین نہیں ہے جناب . . . . . آپ کو کتنی بار بتانا پڑے گا
اصل میں ہمارا سنی حضرات سے جھگڑا یہی ہے کہ ان کے بڑے سارے معمالے سے لاعلم اور نا سمجھ ہوتے تھے (کئی تو بد دیانت بھی ہوتے تھے ) پھر ان کی احادث کسی طور پر قابل قبول نہیں ہو سکتیں
. . . . . .
اب جیسا کہ بیماریوں کا ذکر ہے تو میں تو اس بات کا کلی طور پر قائل ہوں کہ مجھے بیماریاں ہمیشہ میری غلطیوں ، کوتاہیوں اور گناہوں کی وجہ سے لگتی ہیں
کورونا کے معملے میں یہ بات ثابت شد ہے کہ مضبوط قوت مدافعت کے سامنے یہ بیماری کچھ نہیں کر سکتی

اور مضبوط قوت مدافعت سے متعلق میرا چند دن پرانا کمنٹ دیکھیں
ایکٹو لائف سٹائل کافی بیماریوں سے بچاتا ہے
یعنی حرکت میں رہنا ، نئے نئے علوم سیکھنا ، دوسروں کی مدد کرنے کی کوشش کرنا ، اور بہتری کے لئے سوچ وچار کرنا
الله سب کو عمل کی توفیق دے ، آمین
یہ تمام نقاط اسلام کے ہی دیے گئے ہیں
ہاں آپ کے لئے یہ کام نہیں کریں گے کیوں کہ آپ کئی گناہوں کو جائز سمجھتے ہیں
 
Majid Sheikh

MPA (400+ posts)

اوہ ! تو یہ بخاری کا حوالہ تھا
یہ ہمارا دین نہیں ہے جناب . . . . . آپ کو کتنی بار بتانا پڑے گا
اصل میں ہمارا سنی حضرات سے جھگڑا یہی ہے کہ ان کے بڑے سارے معمالے سے لاعلم اور نا سمجھ ہوتے تھے (کئی تو بد دیانت بھی ہوتے تھے ) پھر ان کی احادث کسی طور پر قابل قبول نہیں ہو سکتیں

یوں تو آپ مجھے ہر وقت کہتے رہتے ہیں کہ میں ملحدوں کے ساتھ مسلمانوں کے اندرونی معاملات (شیعہ سنی معاملات) ڈسکس نہیں کرتا، پر حال آپ کا یہ ہے کہ جب آپ کہیں پھنس جاتے ہیں تو بھاگ کر مسلمان سے شیعہ بن جاتے ہیں۔۔ کیا اپ اسلام کا دفاع کرتے ہیں یا شیعیعت کا؟ میں تو اپ کا اسلام کانمائندہ / ترجمان سمجھ کر آپ سے بحث کرتا ہوں، اگر آپ صرف اہل تشیع کے ترجمان ہیں تو پھر میری آپ سے بحث ہی نہیں بنتی۔۔۔

اب جیسا کہ بیماریوں کا ذکر ہے تو میں تو اس بات کا کلی طور پر قائل ہوں کہ مجھے بیماریاں ہمیشہ میری غلطیوں ، کوتاہیوں اور گناہوں کی وجہ سے لگتی ہیں
کورونا کے معملے میں یہ بات ثابت شد ہے کہ مضبوط قوت مدافعت کے سامنے یہ بیماری کچھ نہیں کر سکتی
اور مضبوط قوت مدافعت سے متعلق میرا چند دن پرانا کمنٹ دیکھیں

یہ تمام نقاط اسلام کے ہی دیے گئے ہیں
ہاں آپ کے لئے یہ کام نہیں کریں گے کیوں کہ آپ کئی گناہوں کو جائز سمجھتے ہیں

شاہ جی۔۔ آپ اپنے تئیں جو بھی دعویٰ کرتے ہیں اس کو سو دلیلوں سے رد کیا جاسکتا ہے، اب یہی دیکھ لیں کہ آپ دعویٰ فرما رہے ہیں کہ جو لوگ (آپ کے نزدیک) گناہوں کی زندگی گزارتے ہیں، ان کو وائرسز اور بیماریاں زیادہ لگتی ہیں۔ اس لحاظ سے پھر یورپین لوگوں کو تو بیماریاں بھی زیادہ لگنی چاہئیں اور ان کی اوسط عمر بھی مسلمان ممالک کے باسیوں سے کم ہونی چاہیے، پر معاملہ اس کے برعکس ہے۔۔۔
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
یوں تو آپ مجھے ہر وقت کہتے رہتے ہیں کہ میں ملحدوں کے ساتھ مسلمانوں کے اندرونی معاملات (شیعہ سنی معاملات) ڈسکس نہیں کرتا، پر حال آپ کا یہ ہے کہ جب آپ کہیں پھنس جاتے ہیں تو بھاگ کر مسلمان سے شیعہ بن جاتے ہیں۔۔ کیا اپ اسلام کا دفاع کرتے ہیں یا شیعیعت کا؟ میں تو اپ کا اسلام کانمائندہ / ترجمان سمجھ کر آپ سے بحث کرتا ہوں، اگر آپ صرف اہل تشیع کے ترجمان ہیں تو پھر میری آپ سے بحث ہی نہیں بنتی۔۔۔
اسلام اصل میں وہی کچھ ہے جو شیعہ لوگوں کے پاس ہے
اور مجھے سمجھ نہیں آئی کہ اگر کوئی حوالہ ہمارے ہاں قابل قبول نہیں تو آپ کو اس سے کیا تکلیف ہے ؟ آپ چاہیں تو اس حوالے کو صبح شام پیش کریں ، ہم ہا ہا کا بٹن دبا کر خاموش ہو جایئں گے
شاہ جی۔۔ آپ اپنے تئیں جو بھی دعویٰ کرتے ہیں اس کو سو دلیلوں سے رد کیا جاسکتا ہے، اب یہی دیکھ لیں کہ آپ دعویٰ فرما رہے ہیں کہ جو لوگ (آپ کے نزدیک) گناہوں کی زندگی گزارتے ہیں، ان کو وائرسز اور بیماریاں زیادہ لگتی ہیں۔ اس لحاظ سے پھر یورپین لوگوں کو تو بیماریاں بھی زیادہ لگنی چاہئیں اور ان کی اوسط عمر بھی مسلمان ممالک کے باسیوں سے کم ہونی چاہیے، پر معاملہ اس کے برعکس ہے۔۔۔
نہیں برعکس نہیں عین مطابق ہے
مغربی لوگوں میں گناہان عام ہیں اس لئے بیماریاں زیادہ ہیں جیسا کہ کرونا کی مثال ہے یہ بھی کافر ممالک سے ہی آیا ہے
لیکن مغربی ممالک میں علم دوستی اور ریسرچ بھی بہت زیادہ ہے جس سے ان کو بیماریوں سے چھٹکارا مل جاتا ہے
علم دوستی اور ریسرچ بھی عین اسلامی ہے
اگر اسلامی ممالک میں علم دوستی اور رسیرچ آ جائے تو یہاں عمریں بہت لمبی ہو جایئں
اور کافر ممالک میں ابھی تو ریسرچ سے گزارا ہو رہا ہے لیکن مستقبل میں شاید گناہ بڑھ جایئں تو شاید گزارا نہ ہو
 
? ? ? ? ? ?
 
Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
This Shia guy is funny. Just read his comments full of contradiction and baseless.
That is why in Islam there is no sects allowed and if anyone follows a sect he or she is out of the realm of Islam.