!اگر پاکستان میں حقیقی جمہوریت ہوتی

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
فرض کریں پاکستان کی سیاسی جماعتیں اور عوام امریکا، کینیڈا یا کسی یورپی جمہوریہ جیسا جمہوری ذوق رکھتی
١. وزیر اعظم پر بدعنوانی کا الزام لگتا (جو نواز شریف پر لگے الزامات کا عشر عشیر بھی نا ہوتا ). جموریہ، جمہور اور جمہوریت بچانے کے لئے وزیر اعظم کی جماعت اسے ان الزامات سے بری ہونے تک سیاسی پس منظر ہے ہٹا دیتی
٢. مان لیتے ہیں الزامات اتنے کمزور تھے کے جماعت وزیر اعظم کے دفاع کا فیصلہ کرتی ہے. تب بھی جے ائی ٹی رپورٹ آنے اور عدالت کے فیصلے پہلے وزیر اعظم کو فارغ کرکے سیاسی ماحول ٹھنڈا کر دیا جاتا
٣. یہ بھی نا ہوتا تو عدالت کے فیصلے کے بعد جماعت سابقہ وزیر اعظم سے لاتعلقی اختیار کر لیتی. تمہارا ذاتی معاملہ ہے تم خود نپٹو ہمیں ریاستی امور چلانے دو
٤. فرض کریں بات ریلی نکالنے تک پہنچ جاتی تب بھی بچے کی ہلاکت جیسے واقعہ کے بعد رائے عامہ کے شدید ردعمل کے بعد حکمت عملی بدل جاتی
کہنے کا مقصد ہے کے جمہوری ماحول میں حکومت کسی شخص کی ذات کے تابع نہیں ہوتی. اس کا کاروبار اس کا خاندان اس کا ذاتی معاملہ ہے. اگر کہیں خرابی ہے تو وہ اپنے ذاتی معاملات ذاتی طور پر درست کرے. جماعت کا کام ریاستی امور دیکھنا ہے نا کے ملزم/مجرم کا دفاع کرنا
اگر پاکستان میں حقیقی جمہوریت ہوتی تو سیاسی جماعتوں میں خود احتسابی کا عمل موجود ہوتا جس کے ذریعے مشکل حالات میں فرعونیت کا مظاہرہ کرنے کی بجائے ریاستی اداروں اور رائے عامہ سے تصادم سے بچا جاتا ہے
نوٹ: اس تحریر کو جمہوریت کے خلاف سازش کے فریم میں لگانے سے پرہیز کریں
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
Yeh tehreer jamhooriat kay khilaf sazish hay!
Ab jo bhi yeh sazish kar raha hay bilkul theek kar raha hay!...(bigsmile)
 

Foreigner

Senator (1k+ posts)
.اور اگر تھوڑی سی قانونیت بھی ہوتی تو سرکاری وسائل کو ایک سزا یافتہ شخص کے لئے بے دریغ استعمال کرنے پر کوئی ایکشن لیا جاتا

ہوئی مدّت کہ غالبؔ مر گیا ، پر یاد آتا ہے
وہ ہر اک بات پر کہنا کہ یوں ہوتا تو کیا ہوتا

 

Haristotle

Minister (2k+ posts)
سر جی اگر پاکستان میں جمہوریت ہوتی تو ایسا آدمی اپنی لوھے کی بھٹی میں بیٹھا سریا بنا رہا ہوتا، سیاست میں اس کی کوئی جگہہ نہ ہوتی
 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

اگر مکمل جمہوریت ہوتی تو ، نیب اور ایف آئ اے ہی اس معاملہ کو نمٹا دیتے ، اتنے پاپڑ نا بیلنے پڑتے

اور اگر نیب و ایف آئ اے فعال ہوتیں تو ، پنامہ سے متعلق تمام تر شخصیات آج پکڑی جا چکی ہوتیں ، میاں صاحب کو یہ نا کہنا پڑتا ، "صرف میرا احتساب کیوں" ، میاں صاحب خود سب کے خلاف تحقیقات کا حکم صادر فرماتے ، خود کو بھی حاضر کرتے ، لیکن ایسا نا ہوا ، پھر جو ہوا وہ شدید سیاسی بدہضمی کا موجب بنا ، جمہوریت ہوتی تو ایسا نا ہوتا
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
جے ائی ٹی بنانے کا فیصلہ سن کر مٹھائیاں بلاوجہ نہیں کھائی گئیں تھیں. شاہی خاندان کو یہی دکھ ہے اداروں میں من مانے افراد بھرتی کروانے کے باوجود توقع کے خلاف فیصلہ ملا
بھولا بادشاہ اور درباری ابھی تک یہی پوچھتے پھر رہے ہیں: کیوں کھائی تھی مٹھائی، مٹھائی کیوں کھائی تھی. بتاؤ مجھے مٹھائی کیوں کھائی تھی


اگر مکمل جمہوریت ہوتی تو ، نیب اور ایف آئ اے ہی اس معاملہ کو نمٹا دیتے ، اتنے پاپڑ نا بیلنے پڑتے

اور اگر نیب و ایف آئ اے فعال ہوتیں تو ، پنامہ سے متعلق تمام تر شخصیات آج پکڑی جا چکی ہوتیں ، میاں صاحب کو یہ نا کہنا پڑتا ، "صرف میرا احتساب کیوں" ، میاں صاحب خود سب کے خلاف تحقیقات کا حکم صادر فرماتے ، خود کو بھی حاضر کرتے ، لیکن ایسا نا ہوا ، پھر جو ہوا وہ شدید سیاسی بدہضمی کا موجب بنا ، جمہوریت ہوتی تو ایسا نا ہوتا