آسٹریلین کھلاڑیوں کا سری لنکن عوام سے اظہار یکجہتی،انعامی رقم عطیہ کردی

aus-and-sl-team-cnt.jpg


آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رول ماڈل بن گئے،بدترین معاشی بحران کا شکار ملک سری لنکا سے اظہار یکجتہی کرتے ہوئے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی،آسٹریلوی ٹیم نے پنتالیس ہزار آسٹریلوی ڈالرکی انعامی رقم بدترین مالی معاشی بحران کے شکار سری لنکا کو کردی،

آسٹریلوی کرکٹرز کی جانب سے عطیہ کی گئی رقم متاثرہ بچوں اور خاندانوں کی مدد کے لیے کیلیے وقف کی جائے گی،رقم یونیسیف آسٹریلیا کے ذریعے سری لنکا میں بچوں کی نشونما، صاف پانی کی فراہمی، تعلیم اور صحت عامہ کے کاموں میں خرچ کی جائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1557612338806923264
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے کچھ عرصہ قبل سری لنکا کا دورہ کیا تھا،اس دورے کے دوران دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچز، 5 ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے تھے، ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-1 سے اپنے نام کی تھی اور ون ڈے سیریز سری لنکا کے نام رہی تھی جبکہ ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی تھی۔
 

zahid.sadiq

Senator (1k+ posts)
پاکستانی کرکٹر ہوتے تو سارا مال ڈی ایچ اے میں انویسٹ کرتے یا پھر اپنی اپنی بوتیک کھولتے