آئی ایم ایف کا سری لنکا کو نیا قرض دینے سے انکار

imf-pk11k1.jpg


معاشی بحران کا شکار سری لنکا کوآئی ایم ایف سے قرض لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، آئی ایم ایف نے سری لنکا کو نیا قرض دینے سے انکار کردیا، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ جب تک تباہ حال معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سخت اور ناگزیر اصلاحات نہیں کرلیتا تب تک مالی امداد ممکن نہیں ہے۔

آئی ایم ایف نے دیوالیہ کا شکار سری لنکا کو نئے قرض کی فراہمی کو معاشی استحکام کیلیے اصلاحات سے مشروط کردی ہیں۔

ئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سری لنکا میں بحرانی کیفیت پر فکرمند ہیں،لیکن ایک مناسب میکرو اکنامک پالیسی فریم ورک بننے سے قبل نئی مالی امداد کی فراہمی ناممکن ہے۔

آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ اصلاحات کے بجائے سری لنکا اس وقت قرض میں سے 16 کروڑ ڈالر ادویات، گیس اور دیگر ضروری اشیا پر خرچ کر چکا ہے۔

سری لنکا 51 ارب ڈالر کا قرض دار ہے،ملک کا اپریل میں دیوالیہ ہوگیا تھا۔ صدر اور وزیراعظم شدید عوامی دباؤ اور احتجاج کے باعث مستعفی ہوکر بیرون ملک فرار ہوگئے تھے، جبکہ نئے صدر نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔
 

such786

Senator (1k+ posts)
Pakistan should learn a lesson from srilanka ecnomic crises. No doubt we are aheading that direction that IMF wants to see Pakistan bankrupt that is the reason they are giving us loan.