اوورسیزپاکستانی کی زمین پرقبضے پر پولیس کاتاجی کھوکھرکے بیٹے کیخلاف ایکشن

farrukh1h121.jpg


اسلام آباد پولیس ان ایکشن۔۔ قبضہ مافیا کا خاتمہ کرنے کیلئے پرعزم، اسلام آباد پولیس نے غیر ملکی پاکستانی شہری کی زمین کے قبضے کے الزام پر تاجی کھوکھر کے بیٹے کی گرفتاری کیلئے کھوکھر ہاؤس پر چھاپہ مار کارروائی کی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چھاپے کے وقت تاجی کھوکھر کا بیٹا فرخ کھوکھر ڈیرے پر موجود نہیں تھا، فرخ کھوکھر کی گرفتاری کیلئے مزید چھاپا مار کارروائیاں جاری ہیں،جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔


ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو کسی شہری کی جائیداد پر قبضے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،اسلام آباد پولیس نے قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کر دیا،قبضہ مافیا اور ان کے کارندوں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔


دوہزار بیس میں بھی تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ امتیاز کھوکھر کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا، امتیاز کھوکھر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ پولیس سب انسپکٹر ارشاد کلیم کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تاجی کھوکھر کی مغفرت کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں مولانا طارق جمیل بھی شریک ہوئے جنہوں نے تاجی کھوکھر کیلئے دعائے مغفرت کرائی۔ اس تقریب کا انعقاد تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر نے کیا تھا۔
 
Advertisement

Nice2MU

Prime Minister (20k+ posts)
اسلام آباد پولیس اب تک کیا کر رہی تھی جو اب بھڑکیں مار رہی ہے۔۔؟
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
کاش میں بھی مولانا ہوتا
لینڈ کروزر میں آنا ہوتا
دعائیں بانٹتا پھرتا لوگوں میں

میرے پاس بخشش کا خزانہ ہوتا
اللہ نہ کرے کہ میں دین بیچوں یہ خواہش نہیں صرف طنز ہے​
 
Last edited:

Sheeru

New Member
اِس ملک میں اپنے حق اور انصاف کے لئے آپکا اوور سیز پاکستانی ہونا ضروری ہے۔ ورنہ کوئ گھاس بھی نہیں ڈالے گا۔
 
Sponsored Link