اوریا جیسوں کو رزق کہاں سے ملتا ہے؟ روز کار میں تین جوڑے رکھے ٹی ویز سے فونکالز کے منتظرسوتے ہوئے ، جگانے والے

SAYDANWAR

Senator (1k+ posts)
#1
ابھی تھوڑی دیر قبل "اوریا " جو قطعی مقبول نہیں ٹیوی پر بیٹھے فرما رہے تھے کہ میں سی جے صاحب سے ناراض ہوں ، غور فرمائیں کون کس سے ناراض ہے ایسے ہی ہے جیسے میں کہیں ہوٹل میں بیٹھا دوستوں میں ہانک دوں کہ میں " ملکہ الیزبتھ " سے ناراض ہوں ۔

اوریا فرماتے ہیں کہ سی جے صاحب کو دو بچوں کے گھر کی خوشحالی کا ذکر نہیں کرنا چاہئے تھا کیونکہ رزق دینے والا اللہ ہے،بیشک اوریا نے درست فرمایا ،مزید بہت سارے دلائل کیساتھ فرماتے کہ زیادہ بچوں کی فیملی اگر بھوکی ہے تو آپ میں سے کسی نے ان سے انکی بھوک کیلئے کیا کیا ؟ اللہ پوچھے گا۔کوئی اوریا سے پوچھے اللہ تم سے کیوں نہیں پوچھے گا روز مرغا شو میں بیٹھے غیر مدلل باتیں کرکے روزی کماتے ہو

اگر قوم اور مسلمانوں کے مستقبل اور انکے جنت دوزخ کی پرواہ ہے تو اس خرافات کو چھوڑ ان کرپٹ لیڈروں کرپشن کے خلاف جنگ کیوں نہیں کرتے، چونکہ سی جے ناراض ہو تو اس غیر شرعی منصف کے خلاف علم بغاوت بلند کرکے اسے اپنی راہ مستقیم سے ہٹا کیوں نہیں دیتے،کیوں معصوم جاہل عوام کی فوج بنواکر سی جے کو للکارتے نہیں، اسکےکیخلاف کاغذوں پر لکھے مبہم اعداد شمار ٹی وی کیمرے پر بیٹھے پڑھنے کا کیا فائیدہ آپ ان کم عقل لوگوں کومتاثر کرکے اپنی ٹی وی ریٹنگ کو بڑھانے کی صحیح میں عوام کو گمراہ کررہے ہو۔

بے شک رزق دینے والا اللہ ہے وہ ان بچوں کا بھی پالک ہے وہ قیامت کے دن تم سے نہیں پوچھے گا،اگر تم اس جواب اور افکار میں بہتری لا سکتے ہو تو لاؤ ورنہ یہ معاملہ ریاست اور اسکی رعیت کے درمیان ہے ۔آپ بیچ میں مسٹر خواہ مخمو آہ نہ بنیں۔دیکھ لینا ملکہ الیزبتھ نہ مجھے لفٹ کرائے گی اور نہ سی جے آپ کو گھاس ڈالینگے اپنی اوقات میں رہو کیا آپ کبھی بھی سی جے استاد رہے ہو ؟۔
 
Advertisement
Featured Thumbs
https://www.darlingsdownunder.com.au/img/uploaded/rumparooz-babies.jpg
Last edited:

Samlee

Senator (1k+ posts)
#2
Lekin Aik Baat Orya Sahib Ki Sahih Hai Europe Is Waqt Aik Demography Deficiency Ka Shikaar Hai Un Ke Paas Kaam Ko Mazdoor Nahi Hain

Japan Me To Ye Aik Crisis Ki Shakal Ikhtiar Kr Gayee Hai
 
Sponsored Link
Sponsored Link_

Featured Discussions