انگلش کلب کے تمام ممبر چمچے بھونپو قوالیاں تیار کرلیں۔

SAYDANWAR

Senator (1k+ posts)
ایٹمی بھڑکوں سے لیس مسلم دنیا کے فقیر اعلی اپنی فوج ظفر اور مصاحبین کیساتھ امریکی یاترا سے واپس آنے والے ہیں ،پاکستانی بھیڑ بکریوں کو فرمان شاہی پر عمل کرتے ہوئے " ترسیل آٹا کیلئے " اپنی جستجو ئیں کرتے رہنا چاہئے، وزیراعظم پاکستان۔ کے پاس تھک جانے کی وجہ سے اتنا وقت نکالنا ممکن نہ ہوگا کہ وہ ملک میں گیس ،پانی ، بجلی ، صنعتی اداروں کو فعال کرکے عوام کی پریشانی کا ازالہ کرسکیں،ویسے بھی عوام۔ کی تکالیف کا ازالہ کرنا ہر حکومت وقت کا کام ہوتا ہے دنیا میں کہیں بھی مملکت کی بھیڑ بکریوں کے ریوڑ کی تکالیف کا ذمہوار مملکت کا وزیراعظم نہیں ہوتا۔

ابھی فرصت پاکر کابینہ کے ان وزیروں کی اصلاح کرنا پہلی ضرورت ہے جو جھوٹ تک انقلابی اور تبدیلی سے بھرپور نہیں بول پارہے،اور ٹیبل ورک یعنی اعدادو شمار تک کے کھیل نہیں کھیل پارہے۔

کوٹہ سسٹم،فروغ تعلیم، انصاف تک عام بھیڑ بکریوں کی بشمول،ملک کا دفاع تک کا ابھی خیال کرنا غیر اہم لگتا ہے، ایسے ہر کام کا ٹھیکہ الیکٹرانک میڈیا پر دن رات گانے اور فروغ کرنے کی اجرت کا ذمہ ان صحافیوں کو بیشتر چینل پر اور ٹائم کی صورت دیا جا چکا ہےجو ملک اور اسکی معیشت کو تقویت پہنچانے سے اپنی حکمت عملیوں سے نئی نئی ترکیبیں عوام کو سمجھائینگے۔آپ لوگ فکر نہ کریں اور گھبرائے نہیں اوپر "اللہ" اور نیچے انکے باپ بیٹھے ہیں،دعا کرتے رہیں داتائی لنگر کھاتے رہو،اللہ ہی حامی و ناصر رہے۔

وزیراعظم کو پاکستانی سرزمین پر قدم رکھتے ہی عاقل عمران خان اور اور کم عقل " ٹرمپ " میں سے عقلمند عمران کو منتخب کرانا ہوگا،وظیفہ پہونچانا عرب دنیا کی ذمہ داری ہے، گھبرانے نہیں ہے۔
 
Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
آٹاچھوڑو، بھیڑ بکریاں ڈھونڈے پھر رہی ہیں یہ بتاؤ ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی ٹکٹیں کہاں مل رہی ہیں