انگلش کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان ختم کرنے کا ازالہ کرے گا


انگلش کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان ختم کرنے کا ازالہ کرے گا، اگلے سال 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستان میں کھیلنے کی حامی بھرلی۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے حکام نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ انگلش کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان ختم کرنے کا ازالہ کرے گا، آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ دورہ پاکستان میں 7 میچز کھیلے گی ۔

https://twitter.com/x/status/1458100451463864329
اس کے علاوہ آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئے گی۔

ای سی بی چیف ایگزیکٹو ٹام ہیرسن کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ شاندار تعلقات کا خواہاں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1458036083694972930
پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کا2 اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا خوش آئند ہے اور شائقین کرکٹ کے لیے بہترین خبر ہے۔

واضح رہے کہ ستمبرمیں انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے پر انگلش کرکٹ بورڈ شدید تنقید کی زد میں آگیا تھا، نہ صرف سابق برطانوی کرکٹرز بلکہ برطانوی وزیراعظم نے بھی ای سی بی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخ ہونے پر پی سی بی اور انگلش کرکٹ بورڈ کے تعلقات میں تناؤ آگیا تھا اور چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔