انتہائی مطلوب مجرم کا دفتر خارجہ،ایف آئی اے میں اعلی سطح پر رابطوں کاانکشاف

5fiacrmmwon.jpg

بین الاقوامی سطح پر انتہائی مطلوب مجرم کا دفتر خارجہ اور سابق ڈی جی ایف آئی اے سے روابط کے انکشافات منظر عام پر آئے ہیں۔

نجی خبررساں ادارے ایکسپریس نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عمر فاروق نامی مجرم ناروے اور سوئزرلینڈ کو مطلوب ہے جس کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے ) کے سابق ڈی جی بشیر میمن اور وزارت خارجہ کےا علی افسران سے روابط کے ثبوت منظر عام پر آئے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے حکام نے اس حوالے سے دفتر خارجہ کے دو افسرا ن اورسابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن کو نوٹسز بھجوادیئے ہیں، تینوں افراد پر آئی پی پی اور انرجی کے معاہدوں میں خرد برد کرنےو الے افراد کی پشت پناہی کے الزامات بھی عائد کیے جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے 2019 میں عمر فاروق کا نام انٹرپول کی مطلوب مجرمان کی فہرست سے بھی نکلوایا تھا، اور انٹرپول کی ریڈ لسٹ سے نام نکلوائے جانے کے بعد عمر فاروق نے بشیر میمن کو خط لکھ کر باقاعدہ طور پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق عمر فاروق نے سوئزرلینڈ میں ایک فرضی بینک قائم کرکے مختلف لوگوں کو لوٹا ، انہیں سوئزرلینڈ اور ناروے میں منی لانڈرنگ کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔

دوسری جانب بشیر میمن نے ان الزامات کی تردید کر دی ہے۔

 
Last edited: