امریکی خاتون بن کرپاکستانیوں کو لوٹنے والا نائیجیرین باشندہ گرفتار

5fiacybercrimw.jpg

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر امریکی خاتون بن پاکستانیوں کو لوٹنے والے نائیجرین باشندے کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نائیجرین باشندہ سوشل میڈیا پر امریکی خاتون بن کر پاکستانی مردوں کو شادی کا جھانسہ دے کر لوٹتا تھا، متاثرہ شہری نے ایف آئی اے فیصل آباد کے سائبر کرائم ونگ میں ملزم خاتوں کے خلاف درخواست دائر کر دی، کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم خاتون نہیں مرد ہے جو جعلی شناخت اور امریکی خاتون کی تصویر دکھا کر لوگوں کو لوٹ رہا تھا، خاتون کی تصویر بھی سامنے آگئی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فراڈ کرنے والی کوئی خوبصورت امریکی لڑکی نہیں، بلکہ نائیجرین لڑکا ہے جو کئی افراد کو شادی کے جال میں پھنسا چکا ہے، ملزم پہلے بھی سائبر کرائم میں سزا بھگتاچکا ہے۔


ایف آئی اے سائبر کرائم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نائیجرین باشندے رابرٹ کو گرفتار کر لیا ، ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ غیرملکی کو اردو زبان پر بھی عبور حاصل ہے، ملزم نے گینک میں ملوث دیگر ملزمان کا کچا چٹھا بھی کھول دیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئےسائبرکرائم کی جانب سے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
 

Allama G

Minister (2k+ posts)
"فراڈ کرنے والی کوئی خوبصورت امریکی لڑکی نہیں، بلکہ نائیجرین لڑکا ہے"
Itna racism !!! ?
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
نائجیرین سائبر کرائم میں دنیا بھر کو تگنی کا ناچ نچا چکے ہیں بینکنگ فراڈز ، آن لائین اکاونٹس فراڈ اور دیگر فورجریز میں پہلے نمبر پر نائجرین اور دوسرے پر شائد انڈین ہیں
 

Khi

MPA (400+ posts)
Yeh makrani baloch bhi ho sakta ha. Humaray Pakistan meh bhi Sheedi pae jatay hain.