امریکی جادوگری

billo786

Senator (1k+ posts)
کیوبا کے صدر فیڈل کاسترو نے بھارت کیلئے سلامتی کونسل میں مستقل نشست کے بارے میں کہا ہے کہ اوباما سلامتی کونسل کو ذاتی جاگیر سمجھتے ہیں اوباما کسی جادوگر کی طرح نشستیں تقسیم کر رہے ہیں اس انداز سے کب تک دنیا کو چلائیں گے؟
یہ امریکی جادو ہی کا تو اثر ہے جو سلامتی کونسل کو سانپ سونگھا ہوا ہے مکار بھارت کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنانا اسکے اسلحہ کے کے ڈھیر نظر نہ آنا کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و ستم پر خاموشی یہ سب امریکی جادوگری کا ہی اثر ہے جو سلامتی کونسل تو کیا پوری دنیا کے منہ بند کر چکا ہے۔ امریکہ کا بچہ جمورا اسرائیل اس سے جو کہتا ہے وہ وہی کرتا ہے یہ اسی بچے جمورے کی کارستانیاں ہیں جس نے پوری دنیا میں افراتفری مچا رکھی ہے۔ جہاں تک سلامتی کونسل کو ذاتی جاگیر سمجھنے کا تعلق ہے وہ ہمیشہ سے امریکہ کی لونڈی رہی ہے۔ کہنے کو تو وہ دنیا بھر کیلئے سلامتی کونسل ہے مگر اس کونسل نے صرف امریکہ کی سلامتی کیلئے ہی کردار ادا کیا ہے۔ ہمارے مرحوم دوست شاعر نے یو این او کے بارے میں کیا خوب فرمایا ہے یو این میں یو ایس اے کا یو ہے باقی نو ہی نو!
جہاں تک اوباما کا اس انداز میں دنیا کو چلانے کا تعلق ہے تو جناب یہود و نصاریٰ گٹھ جوڑ سے اس دنیا کونہ صرف چلا رہے ہیں بلکہ دوڑا رہے ہیں۔ پاکستان اسکی واضح مثال ہے۔ فرنٹ لائن اتحادی بنا کر اس نے پاکستان کے حکمرانوں کو ایسا لالی پاپ دیا کہ لالی وہ خود کھا رہے ہیں اور پاکستانیوں کیلئے صرف پاپ ہی پاپ بلکہ عذاب ہی رہ گیا ہے۔
بہرحال کاسترو صاحب جو مرضی کہتے رہیں اس وقت دنیا بھر میں امریکی اجارہ داری قائم ہے اور امریکہ ہمیشہ سے بھارت کیلئے نرم گوشہ رکھتا ہے وہ اسے کونسل میں شامل کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی راستہ جائز ناجائز ضرور نکال لے گا اور دنیا کو اپنے انداز سے چلاتا رہے گا۔
 

sarbakaf

Siasat.pk - Blogger
Bhai cuba nay jo kaha so kaha
ghoor talab baat yeh hai kay hamaray Zaleeldari saab nay kaya kaha aur kia ?

Hamary mulk main to eid kay din bee drone attacks nay kai insaan maar diyay ....

huh...wah ray aazadi ....wah ray pakistani aawam and wah ree bahadur fauj
 

canadian

Chief Minister (5k+ posts)
Security Council is a tool in hands of western powers to keep rest of the world subjugated.UN can only be effective if members of security council are elected for a specific period by a majority decision of general assembly members.There should be no privileged members.