امریکہ کی وجہ سے کیکڑا خزانے کا منہ بند کر دیا گیا۔

الرضا

Senator (1k+ posts)
آج کل بوٹ پالشی میڈیا سیل اپنی وسیع النظری پر مبنی ایک پوسٹ سماجی رابطے پر پھیلا رہا ہے، اور لوگوں سے اپیل بھی کر رہا ہے کہ اس پوسٹ کو کم سے کم 5 افراد اور سماجی رابطے کے گروپس میں پھیلائیں۔
جب جب وردی مافیا کے کالے کرتوت قوم کے سامنے آتے ہیں، یہ لوگ ڈھونڈ ڈھانڈ کر نت نئے سازشی نظریات نکال کر لاتے ہیں، اور ہر پاکستانی شہری کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ پاک آرمی کا (بغیر تنخواہ والا) سپاہی ہے اور مملکت کا 'دفاع' اس کی اولین ترجیح ہے۔
مشرق وسطیٰ اور خلیج فارس میں امریکی فوج کے اجتماع کے تناظر میں بوٹ پالش میڈیا سیل ایک بار پھر متحرک ہوگیا ہے۔ شاید صدارتی نظام کا چونا کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو پایا۔
موٹے دماغ والوں کا کہنا ہے کہ چوں کہ امریکی فوج خلیج فارس کے قریب جمع ہوئی ہے، اس لیے خطرہ ایک بار پھر پاکستان کو ہے۔ کیوں کہ پاکستان پر امیر المؤمنین حضرت قمر باجوہ کی خلافت قائم ہے جو اپنے نورانی چہرے اور عمرانی چیلے کے ذریعے عالم کفر کو مشرق سے مغرب تک للکار رہے ہیں۔
فرماتے ہیں کہ حضرت حمید گل نے ایک بار فرمایا تھا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو میری موت کے بعد میری قبر پر پیشاب کر دینا۔ اس بیانیے سے بوٹ پالش سیل دراصل حمید گل سرکار کے عظیم درجے پر روشنی ڈالنا چاہتا ہے۔ میں یہ سوچ رہا ہوں کہ فرض کریں امریکہ نے ایران پر حملہ کر دیا، تو پاکستان میں کون کون خوش نصیب حمید گل صاحب کی قبر پر پیشاب کرنے جائے گا۔ اور اس کی اس حرکت کا پتہ چلانے کے لیے ضروری ہے کہ ہر پیشابی مجاور، قبر پر پیشاب کرتے ہوئے، قبر کے ساتھ اپنی سیلفی لے اور بوٹ پالش میڈیا سیل کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کرے۔
سب سے بڑی بونگی بوٹ پالشیوں نے جو ماری ہے، اس کو پڑھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔
فرماتے ہیں کہ کیکڑا کے کنویں میں جو تیل کا خزانہ پوشیدہ ہے، امریکہ اسی کی بو سونگھتا ہوا یہاں آن دھمکا ہے۔ کیوں کہ پاکستان پہلے سے ایٹمی طاقت ہے (جس کے ایبٹ آباد میں امریکی گھس کر حمید گل کی قبر پر پیشاب کر کے اور اسامہ بن لادن کو ساتھ لے کر چلتے بنے تھے)، اور اگر تیل اور ڈیزل کی طاقت بھی بن گیا تو سمجھو سپر پاور بن گیا، جیسے سعودی عرب اور ایران سپر پاورز ہیں۔ اسی وجہ سے پاک بحریہ نے کیکڑا کنویں کو حفاظتی حصار میں لے لیا ہے، اور کنویں کی کھدائی بند کروادی ہے۔
کھدائی دوبارہ کب شروع ہوگی؟
جب امریکی یہاں سے واپس تشریف لے جائیں گے۔
یعنی ہم نے امریکہ اور پاکستان دشمن دیگر طاقتوں کو بے وقوف بنایا کہ صاحب، تیل ویل کوئی نہیں ہے۔ کیکڑا کنواں سوکھا ہوا ہے، اس میں سے صرف فواد چوہدری کی ہوا خارج ہورہی ہے۔
امریکی واقعی بے وقوف قوم ہے۔ یہ پرائم منسٹر کے مشیر کی بات پر یقین کر لیتی ہے، خود ایکزون موبل اور اٹلی کی کمپنی سے نہیں پوچھ لیتی کہ کیکڑا کے کنویں میں تیل ہے کہ نہیں۔
 

waseem137

Minister (2k+ posts)
اوئے ایرانی چمچے بکواس بند کر ۔ امریکہ نے ایران کی گانڈ میں ڈنڈا دیا ہوا ہے تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے۔ بنا کے رکھنی تھی نا ہم سے ۔ کس نے کہا تھاکہ بھارتی ہندوؤں کے ٹٹے منہ میں ڈالو، اب بھگتو ۔
 

الرضا

Senator (1k+ posts)
اوئے ایرانی چمچے بکواس بند کر ۔ امریکہ نے ایران کی گانڈ میں ڈنڈا دیا ہوا ہے تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے۔ بنا کے رکھنی تھی نا ہم سے ۔ کس نے کہا تھاکہ بھارتی ہندوؤں کے ٹٹے منہ میں ڈالو، اب بھگتو ۔
بے چارے کے پاس جواب کوئی نہیں۔ سوال گندم، جواب چنا۔