امریکہ نے چین سمیت چار ممالک پر پابندیاں عائد کر دیں

5uspabandi.jpg

امریکا نے چین سمیت دنیا کے چار ممالک پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق پابندیاں عائد کردی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی جانب سے جن ممالک پر پابندیاں عائد کی گئیں ان میں چین ، بنگلہ دیش، میانماراور شمالی کوریا شامل ہیں، امریکہ نے یہ پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث اداروں اور درجنوں افراد پر عائد کی ہیں۔

امریکہ نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ان ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا، میانمار پر عائد ہونے والی پابندیوں میں فوج کے کچھ ادارے بھی زد میں آئے ہیں۔


اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی اور ان کے احتساب کیلئے امریکہ تمام راستے استعمال کررہا ہے، ریاست کی رٹ کو پامال کرنے والوں کے خلاف دنیا کی تمام جمہوری طاقتیں بھرپور کارروائی کریں گی۔

امریکہ نے ان پابندیوں کے تحت شمالی کوریا پر ایک نئی پابندی عائد کی ہے جبکہ چین کی ایک آرٹیفشل انٹیلی جنس کمپنی پر بھی سرمایہ کاری کے حوالے سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل میانمار میں انسانی حقوق کی پامالیوں کےمعاملے پر برطانیہ اور کینیڈا کی جانب سے بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
ان پابندیوں سے بنگلہ دیش جیسے اقتصادی طور پر ابھرتے ملک کو بہت نقصان ہوگا ان کی امپورٹس خاص کر گارمنٹس کو یورپین اور امریکی منڈیاں بند ہونے سے تباہ کن اثرات پنہچ سکتے ہیں بہتر ہوگا کہ یہ اپنی داخلہ معاملات بہتر بنائیں اقلیتوں کو تحفظ اور پورے حقوق دیں۔ پاکستان کیلئے اب اور بھی ضروری ہے کہ ہم سیالکوٹ جیسے واقعات کے ملزمان کو سرعام لٹکائیں
 

Faraqlit

Senator (1k+ posts)
What about Indian human rights violations and minority?

West has given free hand to voilate Muslims to India and Israel and no one in Muslim world force even to India.

This downfall of Muslims will continue and ALLAH knows till when we see a ture leader with power to unite all OIC as combine power like UN.
 

The wizard

MPA (400+ posts)
Bangla is already doing everything they already secular state soon they will do what america want them to do
ان پابندیوں سے بنگلہ دیش جیسے اقتصادی طور پر ابھرتے ملک کو بہت نقصان ہوگا ان کی امپورٹس خاص کر گارمنٹس کو یورپین اور امریکی منڈیاں بند ہونے سے تباہ کن اثرات پنہچ سکتے ہیں بہتر ہوگا کہ یہ اپنی داخلہ معاملات بہتر بنائیں اقلیتوں کو تحفظ اور پورے حقوق دیں۔ پاکستان کیلئے اب اور بھی ضروری ہے کہ ہم سیالکوٹ جیسے واقعات کے ملزمان کو سرعام لٹکائیں
 

Abdullah9

Senator (1k+ posts)
hehe, what people we are?? is this for a human rights situation? com'on have some senses. A CHINESE AI COMPANY.....