امریکہ میں ماسک نہ پہننے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

11.jpg

امریکہ میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور ویکسین لگوانے کیلئے مزید سختیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے بعد ماسک نہ پہننے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کورونا وائرس کی تازہ ترین لہر اور ڈیلٹا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلوں کا اعلان کردیا ہےجن کے مطابق سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین اور کاروباری حضرات کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

امریکی صدر کے فیصلوں کے مطابق ہیلتھ ورکرز، فیڈرل کنٹریکٹرز کیلئے بھی ویکسین لازمی قرار دی ہے جبکہ ملک بھر میں ماسک نہ پہننے والے افراد پر 3 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔


امریکی صدر کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ماسک نہ پہننے والوں کو پہلی بار 500 سے 1 ہزار ڈالر جبکہ دوسری بار 1ہزار سے 3 ہزار ڈالر تک جرمانہ عائد کیا جائے۔

جو بائیڈن کا اس حوالے سے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہمارا صبر اب جواب دے گیا ہے، آپ کے ویکسین سے انکار کی قیمت ہم سب نے مل کر چکائی ہے، ویکسین نہ لگوانے والے افراد کی چھوٹی سی تعداد بھی ہمیں ناقابل برداشت نقصان پہنچا سکتی ہے اور پہنچا رہی ہے، ان لوگوں کی وجہ سے باقی لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

جو بائیڈن نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ کام کرنے والے یا کاروبار کرنے والے حضرات کیلئے لازم ہے کہ وہ ویکسین لگوائیں۔

 

Haha

Minister (2k+ posts)
اور تیسری بار کیا ہوگا ؟
حکومت جرمانہ یا انعام دے گی نہ پہننے والے کو