امام دین کافر ہوگیا | Imam Deen Kafir Ho Gaya

rashidfarooq

Senator (1k+ posts)
1907973_266203740224826_871331466_n.jpg

527131_266203780224822_1620431833_n.jpg

10157293_266203670224833_1588365466_n.jpg

1234447_266203666891500_534917782_n.jpg

10155306_266203723558161_189400978_n.jpg
 
Last edited by a moderator:

Dr. PTI

MPA (400+ posts)
(hmm)(hmm)(hmm)

A common man will be accountable for his ignorance. However, a learned person is MORE accountable for his deeds.
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
Allah kareem hayusi k ikhtyar main hay sub kuch. jisay chahay bukush de jisay chahay na bukhushay....
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
baqol e Ibne Insha pehlay hum logoon ko Daira e islam main Dakhil kartay they Ajj kal Daira e islam se nikal rahay hain.. is kahani ka molvi bhi nikalata hay... soochoon pe pehray sawal karnay pe jahanam.... Allah Allah
 
راشد فاروق بھائی - زبردست آرٹیکل ہے

غیر مسلموں کا جنت میں داخلہ تو دور کی بات ہے. ہمارے مولوی صاحبان تو اپنے فرقے کے علاوہ دوسرے فرقے والوں کے لیے بھی جنت کے دروازے بند کر چکے ہیں اور اپنے فرقے والوں پر بھی جنت میں داخلے کے لیے کسی مسجد میں بم دھماکے یا کسی خود کش حملے میں سو دو سو بے گناہ لوگوں کی جان لینے کی شرط رکھتے ہیں

. امید ہے ہمارے مذہبی حضرات آپکے آرٹیکل میں پوشیدہ سوالوں کے جواب دے کر ہمارے علم میں اضافہ فرمائیں گے
 
rashidfarooq

Senator (1k+ posts)

راشد فاروق بھائی - زبردست آرٹیکل ہے

غیر مسلموں کا جنت میں داخلہ تو دور کی بات ہے. ہمارے مولوی صاحبان تو اپنے فرقے کے علاوہ دوسرے فرقے والوں کے لیے بھی جنت کے دروازے بند کر چکے ہیں
اور اپنے فرقے والوں پر بھی جنت میں داخلے کے لیے کسی مسجد میں بم دھماکے یا کسی خود کش حملے میں سو دو سو بے گناہ لوگوں کی جان لینے کی شرط رکھتے ہیں

. امید ہے ہمارے مذہبی حضرات آپکے آرٹیکل میں پوشیدہ سوالوں کے جواب دے کر ہمارے علم میں اضافہ فرمائیں گے

چیتا چالباز بھائی! آپ نے تو دریا کو کوزے میں بند کردیا۔
 
realitycheck

Senator (1k+ posts)
You have portrait Mulvi sahib as someone mad and insane ... Actually its not like that ... This is just stereotyping.

I dont understand what point you want to make ?

Is God's law unjust ?

Why should non Muslim go to hell ?

Why should God throw his own creation into fire when He also love them ?

All these questions have been answered many times by Islamic scholars .. you just google it ( as we live in google age )

and yes every Mulvi don't talk while he throw "jaag" from his mouth
 
چیتا چالباز بھائی! آپ نے تو دریا کو کوزے میں بند کردیا۔

راشد فاروق بھائی

مذہبی معاملات کو میں زیادہ نہیں جانتا ہوں لیکن اتنا ضرور جانتا ہوں کہ الله تعالیٰ اپنی مخلوق سے محبت کرتے ہیں اور کسی بے گناہ انسان کو دوزخ میں ڈالنے والی کسی بات میں کوئی صداقت نہیں ہے

انسانی پہلو کو آپ نے بہت ہی خوبصورتی سے اجاگر کیا ہے. اب ہمارے مذہبی علم رکھنے والے دوستوں کا کام ہے کہ وہ اس پر روشنی ڈالیں
 
Darvesh

MPA (400+ posts)
راشد بهای، آپ مولوی کو چهوڑیے ..یهی سوال اگر کسی کافر نے خود رسول پاک سے کیا هوتا ، تو سوهنے نے کیا جواب دینا تها؟ کیا آپ اسے کلمه پڑهنے کا نه کهتے؟ یا کهتے که جاو روزی روٹی کماو ، پهلے هی غریب آدمی هو اور کیا درد سر لو گے..
یه جو جهاد اور جنت ، دوزخ پر روزانه ، هزاروں کی تعداد لطاعف انٹرنیٹ پر پوسٹ کیے جاتے هیں..ایک هی مقصد ، که ایک آم مسلمان کو ان لفظوں سے اتنا شرمنده کر دو که نام لیتے منه چهپاے..کافر کو کلمه کا نه کهے ، جهٹ جنت کی نوید سناے​..
خدا رحیم بهی هے ، اور قہار بهی...دونوں اس کے نام، جس سے بهی پکارو گے وه وهی هے، وه متوجه هے..وه جواب دے گا...مگر پکارنا تو شرط رکها هےنا حضور، کوی ساعل تو هو ، کوی مانگے تو سهی..
 
Last edited:

P4kistani

Minister (2k+ posts)
@ Rashid Farooq

Buht Awlaa yar.. Me b buht dafa soucha ise per likho.. Yaqeen manien..ap ne haq ada kar diya..

MazhAllah .. in molvio ki.. Khuda ki zaat ko kuch samja hi nhi hua.. Balkay khud ko hi Allah Maf karay khuda samj baithay hauy hain.. Jisa chah Jannat de die. aur jisay chaha juhanum...Aur jis ne sawal kar liya.. Wo Gustah ho gaya..

Allah ap k Ilm me Rizq me Barkat Dalay Ameen
 
Sadia Hashmi

Senator (1k+ posts)
راشد بهای، آپ مولوی کو چهوڑیے ..یهی سوال اگر کسی کافر نے خود رسول پاک سے کیا هوتا ، تو سوهنے نے کیا جواب دینا تها؟ کیا آپ اسے کلمه پڑهنے کا نه کهتے؟ یا کهتے که جاو روزی روٹی کماو ، پهلے هی غریب آدمی هو اور کیا درد سر لو گے..
یه جو جهاد اور جنت ، دوزخ پر روزانه ، هزاروں کی تعداد لطاعف انٹرنیٹ پر پوسٹ کیے جاتے هیں..ایک هی مقصد ، که ایک آم مسلمان کو ان لفظوں سے اتنا شرمنده کر دو که نام لیتے منه چهپاے..کافر کو کلمه کا نه کهے ، جهٹ جنت کی نوید سناے​..
خدا رحیم بهی هے ، اور قہار بهی...دونوں اس کے نام، جس سے بهی پکارو گے وه وهی هے، وه متوجه هے..وه جواب دے گا...مگر پکارنا تو شرط رکها هےنا حضور، کوی ساعل تو هو ، کوی مانگے تو سهی..

aap ko kea lagta hy k molvi hazrat islam k phelany ko es kisam ki batein karty hein,,,,,, wo b rozi kamany k ley he aisa karty hen...

aap NABI (pbuh) ko aik aam molvi k sath compare mat karen.
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

راشد بھائی ... بس آج سے تو بھی کافر اور سیکولر ہو گیا ہے ....کنفرم

مسلمان برہمن تجھ سے دور رہیں گے
تیرے تھریڈ کو پڑھ لیں گے لیکن اسکو ہاتھ لگا کر ڈیس لایک بھی نہی کریں گے .... لائک تو دور کی بات

اس ڈر سے.....کہ کہیں وہ بھی کافر نا ہو جایں
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
چیتا چالباز بھائی! آپ نے تو دریا کو کوزے میں بند کردیا۔

ان کا کوزہ کبھی دیکھا ہے ؟
سارے لاہور کے سری پاۓ اس میں آ جاتے ہیں

میں مذاق کر رہا ہوں ویسے
;)
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
یہ بات ، جس کو راشد فاروق نے ایک فرضی کہانی کی شکل میں لکھا ہے اس کو تو الله پاک نے خود قران میں بیان فرمایا ہے

قَالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَّا قُل لَّمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِن قُولُوا أَسْلَمْنَا وَلَمَّا يَدْخُلِ الْإِيْمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ.

’’دیہاتی لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے ہیں، آپ فرما دیجئے، تم ایمان نہیں لائے، ہاں یہ کہو کہ ہم اسلام لائے ہیں اور ابھی ایمان تمہارے دلوں میں داخل ہی نہیں ہوا‘‘۔

(الحجرات 49 : 14

اس کا پسِ منظر یہ ہے کہ شہر مدینہ کے اردگرد موجود دیہاتی لوگ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے
ان دیہاتیوں نے کلمہ پڑھ کر یہ سمجھا کہ اب ہم مومن ہوگئے ہیں، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھنے لگے، روزہ رکھنے لگے، اسلام کے ظاہری اعمال، ظاہری معاملات، ظاہری واجبات، ظاہری تعلیمات پر عمل پیرا ہونے لگے تو یہ سمجھنے لگے کہ ہمیں ایمان نصیب ہوگیا اور ہم مومن ہوگئے۔ پس اس خیال کے مطابق انہوں نے کہا ’’اٰمَنَّا‘‘ ’’ہم ایمان لے آئے‘‘ ان کے اس اعلان پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میرے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے خیال کی اصلاح فرما دیں ’’قُلْ لَمْ تُومِنُوْا‘‘ ’’انہیں کہہ دیں کہ تم مومن نہیں ہوئے‘‘۔ گویا فقط کلمہ پڑھنے سے کوئی مومن نہیں ہوتا بلکہ انہیں یہ کہا کہ تم کہو ’’قُوْلُوْا اَسْلَمْنَا‘‘ ’’وہ کہیں کہ ہم مسلمان ہوگئے‘‘۔

ان دیہاتیوں کو مومن اور مسلم کا فرق سمجھ میں نہیں آرہا تھا، انہیں ایمان اور اسلام میں کوئی فرق محسوس نہ ہوتا تھا، ان کے خیال میں کلمہ شہادت پڑھ کر توحید و رسالت کی
گواہی اور دیگر اعمال کا اقرار کرلیا اور ان پر عمل شروع ہوگیا تو یہی سب کچھ ہے۔ لہذا ان کوبات سمجھ نہ آئی
ان کو فرق سمجھنے کے لئے کہا کہ : ’’اور ابھی ایمان تمھارے دلوں میں داخل نہیں ہوا‘‘۔

قرآن پاک نے یہاں ایمان اور اسلام، مومن اور مسلمان میں فرق قائم کر دیا ہے۔ ہم جس سوسائٹی میں آج رہ رہے ہیں یہ مسلمانوں کی سوسائٹی ہے، مومنوں کی سوسائٹی نہیں۔ ہم جس امت، ملت میں ہیں یہ امتِ مسلمہ ہے، امتِ مومنہ نہیں بنی، ھم جس دور میں رہ رہے ہیں، یہ مسلمانوں کا دور ہے، خواہ مسلمان جس طرح کے بھی ہیں، مومنوں کا دور نہیں ہے۔​
 
zeshaan

Chief Minister (5k+ posts)
خدا رحیم بهی هے ، اور قہار بهی...دونوں اس کے نام، جس سے بهی پکارو گے وه وهی هے، وه متوجه هے..وه جواب دے
گا...مگر پکارنا تو شرط رکها هےنا حضور، کوی سائل تو هو ، کوی مانگے تو سهی

شاید ہی اسس سے بہتر کوئی جواب ہو براہ کرم تحریر فرما کر شکریہ کا موقع دیں

Darvesh

MPA (400+ posts)
aap ko kea lagta hy k molvi hazrat islam k phelany ko es kisam ki batein karty hein,,,,,, wo b rozi kamany k ley he aisa karty hen...

aap NABI (pbuh) ko aik aam molvi k sath compare mat karen.

آپ نے اگر میری ساری بات کا مفہوم ، نبی پاک pbuhکا کسی مولوی سے موازنا سمجها هے.. تو حیف هے میرے لکهنے پر، اور آپ کے سمجهنے پر

چرچ کے پادری کو روٹی کا طعنه کوی نهی دیتا، یه چلن صرف همارے هاں پایا جاتا هے..آپ ویسے دیتے کیا هیں محلے کی مسجد کے امام کو؟ تین وقت کی روٹی ، اور ایک عد د پرانی ساعیکل ؟ جمعے کی نماز میں، سوچ بچار کے بعد جو پانچ روپے کا نوٹ هم دیتے هیں ، اس سے مسجد بهی چلتی هے اور امام کا چولهه بهی..

خیر جانے دیجیے آپ.
 
Irobot

Senator (1k+ posts)

راشد فاروق بھائی

مذہبی معاملات کو میں زیادہ نہیں جانتا ہوں لیکن اتنا ضرور جانتا ہوں کہ الله تعالیٰ اپنی مخلوق سے محبت کرتے ہیں اور کسی بے گناہ انسان کو دوزخ میں ڈالنے والی کسی بات میں کوئی صداقت نہیں ہے

انسانی پہلو کو آپ نے بہت ہی خوبصورتی سے اجاگر کیا ہے. اب ہمارے مذہبی علم رکھنے والے دوستوں کا کام ہے کہ وہ اس پر روشنی ڈالیں

اللہ کسی بے کناہ شخص کو سزا نہیں دے گا۔

لیکن شرک سے بڑا گناہ کیا ہو سکتا ہے۔

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)

جب مسلمان کی عقیدے میں فرق آجاتا ہے تو اللہ اس کو اپنے قریب نہیں انے دیتا اور شیطان اس کے دل میں ہزاروں وسوسے پیدہ کرتا ہے
حق بالکل واضح اور عیاں ہے، عظمتِ اسلام پر دلالت کرنے والی نشانیاں لا تعداد اور بے شمار ہیں، جبکہ ان کافروں کے شرک و کفر کو پاش پاش کرنے کیلئے پیش کئے جانے والے دلائل سے کوئی عقلمند اختلاف نہیں کرسکتا ، فطرتِ سلیم اور عقلِ سلیم دونوں اس قسم کی عبادات اور اللہ وحدہ لاشریک کو چھوڑ کر کسی اور کو اپنا رب ماننے سے یکسر انکار ی ہیں ، اللہ تعالی نے انکے لئے دلائل کے انبار لگا دئے ہیں، اور ان پر حجت قائم کردی ہے، اسکے باوجود بہت سے لوگ کفر پر بضد ہیں، یہی بات ہے کہ لوگوں کی اکثریت کافر و مشرک پاؤ گے، نہ کہ شکر گزار اور موحّد۔

ہم چاہے کسی انسان پر جتنا بھی محبت قربت اور ترس کا اظہار کریں لیکن یہ سب کچھ ایک ماں سے زیادہ نہیں ہوسکتا جو وہ اپنے بچے کے لئے کرتی ہے
روایت " اللہ تعالی کی اپنی مخلوق سے محبت ؛ والدہ کی اولاد سے محبت سے ستر گناہ زیادہ ہے" کی قرآن و سنت میں کوئی اصل نہیں، اس لئے کہ اللہ تعالی ظالموں، فاسقوں ، اورکافروں سے محبت نہیں کرتا، تو ہم کیسے اللہ تعالی کیلئے تمام مخلوقات کیلئے عمومی محبت ثابت کریں، حالانکہ اکثریت بھی انہیں لوگوں کی ہے؟! ہاں اللہ تعالی احسان کرنے والوں، پرہیز گار، توبہ کرنے والوں، پاک صاف رہنے والوں، صبر کرنے والوں، توکل کرنے والوں، عدل و انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے، اللہ تعالی نے اپنی مخلوق میں سے ان لوگوں کیلئے اپنی محبت ثابت کی ہے، اور یہ لوگ اپنی کیفیت کے مطابق موحدین ہی ہوسکتے ہیں، مشرک نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے خود اپنی مرضی سے اسلام کے مقابلے میں کفر اختیار کیا، ہماری مراد میں وہ لوگ یہاں شامل نہیں ہیں جنہیں دعوتِ اسلام نہ پہنچنے کی وجہ سے قابلِ عذر سمجھا گیا ہے، ہم ایک سوال پوچھتے ہیں: ان لوگوں کا کیا حال ہے جو اسلام کے متعلق مطالعہ کرچکے ہیں،اور انہیں اسلام کی دعوت بھی پہنچ چکی ہے، وہ اپنے ہم مذہب ہزارو ں لوگوں کو دینِ اسلام قبول کرتے ہوئے دیکھ چکے ہیں، کروڑوں افراد اس دین کے ماننے والے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے نبی ہونے کی واضح نشانیاں اور دلائل اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے ہیں، آپکی دعوت ، اعجازِ قرآن اور قرآن کی صداقت جان چکے ہیں، کئی مناظرے سن چکے ہیں جس میں اسلام کے مد مقابل مُناظرکو لگام دی گئی اور انکے شبہات کا ازالہ کیا گیا، لیکن اس سب کے باوجود اسلام قبول نہیں کرتے، اپنے لئے اسلام کو دین نہیں مانتے، بلکہ کئی بلین افراد اپنی بنائی ہوئی صلیب کی عبادت پر راضی ہیں، یا خود تراشے ہوئے بتوں کی پوجا کرنے پر قائم ہیں، یا اپنے ہاتھوں سے لیپائی کی ہوئی قبروں پر گرے ہوئے ہیں، یا اللہ وحدہ لاشریک کو چھوڑ کر ایک گائے کی عبادت میں مصروف ہیں۔ لا حول ولا قوۃ الا باللہ!!

حق بالکل واضح اور عیاں ہے، عظمتِ اسلام پر دلالت کرنے والی نشانیاں لا تعداد اور بے شمار ہیں، جبکہ ان کافروں کے شرک و کفر کو پاش پاش کرنے کیلئے پیش کئے جانے والے دلائل سے کوئی عقلمند اختلاف نہیں کرسکتا ، فطرتِ سلیم اور عقلِ سلیم دونوں اس قسم کی عبادات اور اللہ وحدہ لاشریک کو چھوڑ کر کسی اور کو اپنا رب ماننے سے یکسر انکار ی ہیں ، اللہ تعالی نے انکے لئے دلائل کے انبار لگا دئے ہیں، اور ان پر حجت قائم کردی ہے، اسکے باوجود بہت سے لوگ کفر پر بضد ہیں، یہی بات ہے کہ لوگوں کی اکثریت کافر و مشرک پاؤ گے، نہ کہ شکر گزار اور موحّد۔

تیسری بات:
" اللہ تعالی کس طرح راضی ہے کہ اسکی اکثر مخلوق جہنم میں جائے؟"کے جواب میں ہم کہیں گے کہ : اللہ تعالی کو انکا کفر کرنا ہرگز پسند نہیں ، نہ ہی ان سے صادر ہونے والے کفریہ کام اسے اچھا لگتا ہے، لیکن انہوں نے خود اپنےلئے اسے پسند کیا، اسی لئے اللہ عز وجل نے اپنی کتابِ کریم میں کافروں کے کفر کوپسند نہ کرنے کی صراحت کی ہے، فرمایا:

( إِنْ تَكْفُرُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنكُمْ وَلا يَرْضَى لِعِبَادِهِ الْكُفْرَ وَإِن تَشْكُرُوا يَرْضَهُ لَكُمْ )

ترجمہ: گر تم کفر کرو تو اللہ تعالی تم سے بالکل بے نیاز ہے، وہ اپنے بندوں کیلئے کفر پسند نہیں کرتا، اور اگر تم اسکا شکر ادا کرو تو یہ تمہاری طرف سے اسکا پسندیدہ کام ہے