امام الحق نے کپل دیو کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
برسٹل: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے انگلینڈ میں سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

199931_827117_updates.jpg


امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں شاندار اننگز کھیلی اور 131 گیندوں پر ایک چھکے اور 16 چوکوں کی مدد سے 151 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

امام الحق انگلش سرزمین پر ون ڈے اننگز میں 150 رنز بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں اور انہوں نے یہ کارنامہ 23 سال 153 دن کی عمر میں سرانجام دیا ہے۔

سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے 1983 میں 24 سال 163 دن کی عمر میں زمبابوے کیخلاف 175 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

انگلینڈ کیخلاف سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی کا ریکارڈ
اس کے ساتھ ہی امام الحق نے ایک اور تاریخ بھی رقم کی ہے اور وہ انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچز میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بھی بن گئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1128320877521788928
اس سے قبل یہ اعزاز فخر زمان کے پاس تھا جنہوں نے 138 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

فخر زمان نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے دوسرے میچ میں حاصل کیا تھا۔ فخر زمان نے 20 برس بعد اعجاز احمد کا ریکارڈ توڑا تھا تاہم اگلے ہی میچ میں امام الحق نے یہ ریکارڈ فخر زمان سے چھین لیا۔

ماضی کے اسٹار بیسٹمین اعجاز احمد نے 1999 میں انگلینڈ کے خلاف 137 رنز بنائے تھے جب کہ 1987 میں جاوید میانداد نے 113 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

 
Last edited by a moderator:

INDUS1

MPA (400+ posts)
If you take my view, a century scored by a losing team player should not be included in players profile. Only the winning team centuries should be counted. If they apply this rule , I guess TENDULKAR will have 10 to 15 centuries . Lols
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
If you take my view, a century scored by a losing team player should not be included in players profile. Only the winning team centuries should be counted. If they apply this rule , I guess TENDULKAR will have 10 to 15 centuries . Lols
@ICC
#ICC
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
منافقت کی اعلیٰ مثالیں اسی فورم پر مل جاتی ہیں۔ کبھی امام کی مخالفت کیونکہ وہ پرچی ہے ہے لفافہ ہے۔ کبھی اسلیئے کہ اسکو کھیلنا نہیں آتا اور جب کچھ نہیں تو میچ کیوں نہیں جیتا؟ واہ بھائی واہ۔ اس کو کہتے ہیں کہ تم کچھ بھی کر لو ہم نے ماننا ہی نہیں
 

HSiddiqui

Chief Minister (5k+ posts)
Great job, he is proving his worth, now those who said he is favored because of being Inzamam's son, they must shut up, and appreciate this young Pakistani cricketer.
 

ts_rana

Minister (2k+ posts)
My friend ask me in Innings break that what do u think who will win the match then I replied If Imam make 150+ with more than 100% strike rate then do think how good that wicket will be to bat. Even Engalnd commentators were so positive that England will chase it down.
 

Educationist

Chief Minister (5k+ posts)
me jb ye match dekh rha tha to kai log isy bar bar Perchi keh rhy thy, mra un logo se sawal hy k agr ye Perchi hi hy to itni consistency se ksy score kr rha hy or is ne abhi 50 ODI b nhe khely or is ke ODI average 50+ hy, bat krty huye sherm krni chahiyee hmy