الیکشن کے بعد ڈالر کی قیمت میں ’وقتی‘ کمی سے عوام کے بجائے سرمایہ داروں کو منافغ

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
الیکشن کے بعد ڈالر کی قیمت میں ’وقتی‘ کمی سے عوام کے بجائے سرمایہ داروں کو منافغ

مارکیٹ میں 115 روپے میں خریدا گیا ڈالر اب بھی دس روپے فائدہ کمانے کے بعد 125 روپے میں بک رہا ہے

پاکستان میں نگران حکومت کے دور میں الیکشن کے انعقاد سے قبل امریکی ڈالر 118 روپے سے بڑھ کر 130 تک پہنچ گیا تھا لیکن الیکشن کے بعد ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر اب 122 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

بظاہر لگتا ایسا ہے کہ الیکشن کے بعد ملک میں ڈالر بہت زیادہ آ گئے ہیں یا پھر ’نئے پاکستان‘ میں کوئی بھی اب ڈالر خریدنا نہیں چاہتا۔

کرنسی ڈیلرز سے بات کرنے پر پتہ چلا کہ ڈالر کو بیچنے والے تو بہت ہیں لیکن خریدار کوئی نہیں ہے۔

شائد یہی وجہ ہے کہ اب ڈالر بیچنے والا نقصان میں ہے اور وہی ڈالر جو الیکشن سے قبل 129 روپے میں بک رہا تھا اور ہاتھوں ہاتھ خریدا جا رہا تھا آج اُسے 115 میں خریدا جا رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر بدقسمتی سے آپ ڈالر کے خریدار ہیں تو آپ کو ڈالر 122 روپے سے 125 روپے میں مل رہا ہے یعنی 115 میں خریدا گیا ڈالر اب بھی دس روپے فائدہ کمانے کے بعد 125 روپے میں بک رہا ہے۔

اس ساری صورتحال میں عام آدمی کو تو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے، اگر منافع کما رہے ہیں تو وہ کرنسی مارکیٹ میں موجود سرمایہ کار، جو 115 پر خرید کر 125 روپے میں اسے بیچ رہے ہیں۔

ڈالر نیچے کیوں آ رہا ہے؟
گذشتہ چھ ماہ کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تقریباً 20 فیصد کمی آئی ہے اور ڈالر 105 روپے سے بڑھ کر 131 روپے تک فروخت ہوا ہے لیکن الیکشن کے بعد ابتدائی نتائج سامنے آنے کے بعد روپے کی قدر میں تقریباً ساڑھے چار فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کی معیشت کو اس وقت جن چیلنجز کا سامنا ہے وہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ خسارے بڑھ رہے ہیں اور زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو رہے ہیں۔

ان حالات میں پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر 10 سے 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق چین اور سعودی عرب جیسے دوست ممالک پاکستان کو کچھ رقم دینے کو تیار بھی ہیں۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انھی خبروں کی وجہ سے روپے کی قدر ’وقتی طور‘ پر مضبوط ہو رہی ہے۔


کرنسی کا کاروبار کرنے والی ایکسپنیچنج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ ملک میں نئی حکومت کے آنے سے جو استحکام آیا ہے اُس سے بھی روپے کی قدر بڑھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے افغان باڈر بند ہونے کی وجہ سے بھی کرنسی کی سمگلنگ نہیں ہوئی ہے اور اس وجہ سے بھی مارکیٹ میں کافی ڈالر موجود ہیں۔

ڈالر کی قدر میں ’وقتی کمی‘
الیکشن کے بعد انٹر بینک یعنی بینکوں کے مابین ڈالر کی خرید و فروخت کے ریٹ بھی کم ہوئے ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر 124 روپے میں خریدا جا رہا اور 126 روپے میں بک رہا ہے۔

ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر انٹر بینک سے کم قیمت پر فروخت ہو رہا ہے اور ایک دو دن میں مارکیٹ میں بھی ڈالر انٹر بینک کے ریٹ تک پہنچ جائے گا۔

اُن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ کو زیادہ دیر تک انٹر بینک سے کم نہیں رکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ دوست ممالک سے ملنے والی رقم اتنی نہیں ہو گی کہ تمام اقتصادی خسارے کو پورا کیا جا سکے اور اُن کے خیال پاکستان کو اقتصادی صورتحال سے نکلنے کے لیے آئی ایم ایف کا پروگرام لینا پڑے گا۔

ماہرین کے مطابق اگر حکومت آئی ایم ایف کے پروگرام میں جاتی ہے تو روپے کی قدر کو مزید کم کرنا پڑے گا۔

ماضی میں بھی آئی ایم ایف کا اصرار رہا ہے کہ حکومت ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر کو کم کرے۔

Source
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
چاہے امریکہ ہو یورپ یا پاکستان عام آدمی ہمیشہ نقصان میں رہتا ہے بمشکل گذارہ کرتا ہے فائدہ ہر وقت پیسے والے کا ہے یہ دنیا بنی ہی پیسے والے کے لئے ہے یہاں امریکہ میں بھی یہی بکواس ہے وال سٹریٹ کے پواینٹ اوپر تو اکانومی بڑی سٹرانگ مگر اسکا فائدہ گنتی کے چند لوگوں کو جو وال سٹریٹ میں انوالو ہوتے ہیں کو ہوتا ہے عام آدمی کی ذندگی میں وہی مشکلات رہتی ہیں بس حرامیوں نے ایک متھ بنائی ہوئی ہے ہر جگہ
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
سراج اور فضلو کی حکومت آنے والی ہے ڈالر مفت ملے گا مولویوں کو جیسے ضیاء کے دور میں ملتا تھا
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
چاہے امریکہ ہو یورپ یا پاکستان عام آدمی ہمیشہ نقصان میں رہتا ہے بمشکل گذارہ کرتا ہے فائدہ ہر وقت پیسے والے کا ہے یہ دنیا بنی ہی پیسے والے کے لئے ہے یہاں امریکہ میں بھی یہی بکواس ہے وال سٹریٹ کے پواینٹ اوپر تو اکانومی بڑی سٹرانگ مگر اسکا فائدہ گنتی کے چند لوگوں کو جو وال سٹریٹ میں انوالو ہوتے ہیں کو ہوتا ہے عام آدمی کی ذندگی میں وہی مشکلات رہتی ہیں بس حرامیوں نے ایک متھ بنائی ہوئی ہے ہر جگہ
اتنی باریک بات ڈفر مولوی کو سمجھ نہی آ سکتی جو بی بی سی کے آرٹیکل اٹھا کر لگاتا ہے

کہ سرماۓ کا فائدہ سرمایہ دار کو ہی ہوتا غریب کو نہی
غریب نے روٹی خرینی ہے یا ڈالر ؟؟؟ پاگل دے پتر
 

arafay

Chief Minister (5k+ posts)
If state bank wants they can purchase dollar from open market at a lower rate than week ago and thus increase country's forex reserves.
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اتنی باریک بات ڈفر مولوی کو سمجھ نہی آ سکتی جو بی بی سی کے آرٹیکل اٹھا کر لگاتا ہے

کہ سرماۓ کا فائدہ سرمایہ دار کو ہی ہوتا غریب کو نہی
غریب نے روٹی خرینی ہے یا ڈالر ؟؟؟ پاگل دے پتر
متبادل معاشی نظام جس میں غریبوں کو فائدہ ہوتا ہو آپ کا تھیسس مکمل ہو جائے تو مارکیٹ میں لے ائے گا
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
متبادل معاشی نظام جس میں غریبوں کو فائدہ ہوتا ہو آپ کا تھیسس مکمل ہو جائے تو مارکیٹ میں لے ائے گا
:ROFLMAO:ضیاء نے متبادل نظام دیا تھا جب مولویوں نے اتنا حلوہ کھایا کہ سوجی اور چینی ختم ہو گئی تھی
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
:ROFLMAO:ضیاء نے متبادل نظام دیا تھا جب مولویوں نے اتنا حلوہ کھایا کہ سوجی اور چینی ختم ہو گئی تھی
حالیہ الیکشن کے بعد مولویوں کی ابھی تک سوجی ہوئی ہے اور بے چینی پھیلی ہے
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
حالیہ الیکش کے بعد مولوی کی ابھی تک سوجی ہوئی ہے حلوے کا پتہ نہیں
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)
Ye BBC waley bohat haram khor hain, haram khoro Jan dollar neechey ATA hai to Pakistan ka qarza neechey ATA hai beghairto hum phudu samajhtey ho.

Bhai bohat hi koi haram khor hai. Their indirekt propaganda against IK is at highest level all negative reporting, read News about asfand yaar wali that he protested with huge crowd of people but they show a photo shoped picture.
 

Humi

Prime Minister (20k+ posts)
Paper currency is a rip off designed to transfer wealth to the rich Capitalists... and that's where we are now where 8 people own as much wealth as 50% of the world...