الیکشن کیمشن نےسندھ پولیس کی درخواست مسترد کر دی

6ecprejectsindhpoapp.jpg

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق سند ھ حکومت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے سندھ پولیس کی رپورٹ کی بنیاد پر الیکشن کمیشن سے کراچی کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست پر فیصلہ آگیا ہے، الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کےدوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنےو الے اداروں کی ذمہ داری ہے۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پولیس کی تعیناتی کے حوالے سے اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ سندھ پولیس کی جانب سے گزشتہ روز وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو ایک مراسلہ بھیجا گیا تھا جس میں سندھ پولیس نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی درخواست کی تھی اور موقف اپنایا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے اضافی نفری کی ضرورت ہے ، اس کیلئے دیگر اضلاع سے اضافی اہلکار کراچی طلب کیے جانے تھے۔

تاہم صوبے میں سیلاب کی بدترین تباہ کاریوں کے باعث متعدد اضلاع سے اب پولیس اہلکار کراچی نہیں آسکتے، اس کے علاوہ کراچی پولیس کے مختلف یونٹس کے جوان بھی دیہی علاقوں میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تعینات ہیں۔

سندھ پولیس کی درخواست پر وزیراعلی سندھ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ کر تین ماہ کیلئے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست دی تھی، تاہم الیکشن کمیشن نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو ہی منعقد کروائے جائیں گے۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
مردار شاہ کنجر کو ناکامی کیا ڈاکو زلیل داری کی نازک حالت اسی لئے تو نہیں ہوئی کیا اب اگلی حالت کی خرابی ڈاکو فریال پھولن دیوی کی ہونے والی ہے