الیکشن سے فرار کیلئے یہ امپورٹڈ حکومت کیا کیا نہیں کررہی،فوادچوہدری

faw1hh1211.jpg



پی ٹی ایم اور جمیعت ایک صف میں ہیں، عمران خان کیخلاف پروپیگنڈے کرتے ہیں، فواد چوہدری

رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کہتے ہیں کہ انتخابات سے فرار کیلئے یہ امپورٹڈ حکومت کیا کیا نہیں کر رہی، کبھی الیکشن کمیشن کو استعمال کیا جاتا ہے کہیں اسپیکر آفس کو مرضی کے حلقوں میں انتخاب کیلئے کہیں شہیدوں کو سیاست میں لایا جار ہا ہے

انہوں نے زمدی کہا کہ مقصد صرف ایک الیکش سے فرار کیوں کہ اگر الیکشن ہوئے عمران خان دو تہائ سیٹیں لے لے گا
https://twitter.com/x/status/1556153273794629632
فوادچوہدری کا مزید کہناتھا کہ اس وقت تحریک انصاف کیخلاف پروپیگنڈے میں صف اوّل میں وہ صحافی ہیں جو بنیادی طور پر حامد کرزئی اور اشرف غنی سے خصوصی تعلقات رکھتے تھے،اور پی ڈی ایم کے نظریات کے حامی ہیں، ان کے ساتھ جمیعت کھڑی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی ایم اور جمیعت ایک صف میں ہیں،یہ لوگ ساری عمر فوج کیخلاف پروپیگنڈے میں لگے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1556132521108459523
فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ عمران خان پاکستان کی مڈل کلاس کو اٹھانے میں کامیاب ہو گئے ہیں،اس وقت پاکستان کی آزادی اور غلامی میں فرق عمران خان کا ہے،ہر شخص جو آزاد پاکستان دیکھنا چاہتا ہے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1556132528012296192
رہنما پی ٹی آئی نے لکھا کہ سوال یہ ہے ایسا کیا ہوا کہ یہ فوج کے راتوں رات ہمدرد بن گئے؟ ہوا یہ کہ چند سیاسی فیصلوں نے ان کو موقع دیا کہ یہ فوج کے ہمدرد بن کر فوج اور پاکستان کو کمزور کر سکیں اور وہ یہ ہی کر رہے ہیں امریکہ،افغانستان اور ہندوستان پر موجودہ قیادت کے نظریات پاکستان کو غلام بنانے کے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1556132528012296192