الله کی جانب سے کسی کے جھوٹا ہونے کی گواہی

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

آج سورته توبہ کی آیت نمبر ١٠٧ پڑھنے کی سعادت نصیب ہوئی جس میں الله کریم کسی کے جھوٹا ہونے کی گواہی فرماتے ہیں . اللہ اس مضمون کو قرآن میں یوں بیان فرماتے ہیں

اور (ان میں سے ایسے بھی ہیں) جنہوں نے اس غرض سے مسجد بنائی کہ ضرر پہنچائیں اور کفر کریں مومنوں میں تفرقہ ڈالیں اور جو لوگ الله اور اسکے رسول سے پہلے جنگ کر چکے ہیں ان کے لئے گھات کی جگہ بنائیں اور قسمیں کھائیں گے کہ ہمارا مقصد تو صرف بھلائی تھی مگر الله گواہی دیتا ہے کہ یہ جھوٹے ہیں

میں نے اس آیت پر کچھ غور و خوص کیا اور اس کی مماثلت آج کے حالات میں اپنے ارد گرد تلاش کرنے کی کوشش کی . مجھے بغیر کسی تگ و دو کئیے اپنے ملک میں ایک ایسا کردار نظر آیا جس کے بچپن سے لے کر ایام بلوغت تک ، اور ایام بلوغت سے لے کر آج تک کے کردار کا جائزہ لیا تو یوں محسوس ہوا کہ یہ شخص اس آیت کریمہ کی چلتی پھرتی مثال ہے

اگر آپ اس شخص کے بچپن سے ماخوز اسکے اپنے والد کی کہی وہ باتیں ذہن میں لائیں جس میں وہ اپنے اس لخت جگر کے متعلق اپنے مہمانوں کو تنبیه کرتے ہوۓ یہ کہتے ہیں کہ 'وہ' کمرے میں آ رہا ہے ، اسکے سامنے کوئی بات نہ کرنا کیونکہ وہ ہماری سب باتیں خفیہ ایجینسیوں کے کارندوں کا بتا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے
پھر یہ شخص مسجد اور مدرسوں کے نام پر انتہائی غلیظ اور گھٹیا سیاست کرنا شروع کرتا ہے اور مسلمانوں کو دین کے نام پر نقصان پہنچا تا ہے ، ہر طرح کے کفر کے کام خود بھی کرتا ہے اور اپنی طرح کے کفر کے کام کرنے والی ہر قوت کا دین کے نام پر ساتھ دیتا ہے اور مومنوں میں دین کے نام پر تفرقہ ڈالتا ہے . پھر عمر کے اس حصے میں اتنا گر جاتا ہے کہ اپنے ذاتی اور نیچ دنیاوی عزائم کی تکمیل کے لیے نبی پاک صل الله علیہ وسلم کا نام مبارک ختم نبوت کی آڑ میں استعمال کرنے میں بھی کوئی شرم یا ملال محسوس نہیں کرتا اور سادہ لوح لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے قسمیں کھاتا ہے اور انھیں لانگ مارچوں اور دھرنوں پر اکسا کر یہ یقین دلاتا ہے کہ اس کا مقصد تو صرف بھلائی ہے

مگر میرے عزیز پاکستانی دوستو الله گواہی دیتا ہے کہ یہ جھوٹے ہیں

اے اہل ایمان مومنو! اب یہ آپ پر ہے کہ اس جھوٹے دغا باز کی باتوں پر یقین کرنا ہے یا اپنے رب کی بات پر جس نے ہم سب کو پیدا کیا اور جسکی جانب ہم سب نے ایک دن لوٹ جانا ہے . فیصلہ آپ نے کرنا ہے

الله الحق ہے
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


ایک فورم ممبر نے ابھی ای میل کر کے شکوہ کیا ہے کہ ڈاکٹر صاحب آپ نے صاف صاف فضل الرحمن کا نام کیوں نہیں لیا ؟؟؟

تو میرے بھیا! اگر آپ نے پہچان لیا ہے تو دوسرے دوست آپ سے کم ذہین نہیں ہیں . سب اس شخص کو پہچانتے ہیں