اقوام متحدہ امن مشن پر تعینات پاکستانی فوج نے سوڈانی شہر کو سیلاب سے بچالیا

un.jpg


سوڈان میں اقوام متحدہ مشن کا حصہ پاکستانی انجینئر ز نے بنتیو شہر کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچالیا ہے۔

خبررساں ادارے گلوبل ویلج اسپیس کی رپورٹ کے مطابق سوڈان میں اقوام متحدہ امن مشن میں شریک پاک فوج کے انجینئرز نے بنتیو شہر کو بروقت بند باندھ کر سیلاب کو دوسری جانب موڑ کر شہر کو بچا لیا ہے۔

پاکستان ملٹری انجینئرز ٹاسک فورس کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل حمید اکبر کا کہنا تھا کہ جیسے ہی ہمیں فیلڈ آفس کی جانب سے یہ اطلاع ملی کہ لوگوں کو ہماری ضرورت ہے اسی لمحے ہم ایکشن میں آگئے۔

پروجیکٹ لیڈر کیپٹن یاور عباس سیلاب بہت تیز اور شدید تھا اور ہمارے انجینئرز کیلئے اس کے راستے میں بند تعمیر کرنا کسی چیلنج سے کم نہ تھا مگر ہم ایسی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹرینڈ ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1448536289418956805
چیئرپرسن ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی فرانسو ڈوتھ کا کہنا تھا کہ یہ ایک نازک مرحلہ تھا لہذا ہم نے تمام دیگر منصوبوں سے مشینری اور ضروری اوزاروں کو بنتیو پہنچایا اور کام شروع کردیا، اقوام متحدہ مشن کے امن قائم کرنےو الے انجینئرز نے ہمیں ایک بہت بڑی قدرتی آفت سے بچالیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس رفتار سے سیلاب شہر کی جانب بڑھ رہا تھا وہ پریشان کن تھا اگر بروقت اقدامات نہ کیےجاتے ٹاؤن اور اردگرد کے نشیبی علاقے بہت جلدی زیر آب آسکتے تھے جس سے ناقابل فراموش نقصان اٹھانا پڑسکتا تھا۔

قائم مقامی گورنر جوزف مونٹوئل کا کہنا تھا کہ صورتحال انتہائی مخدوش تھی جس کو دیکھتے ہوئے ہم نے یو این مشن کے پیس کیپرز سے مدد کی درخواست کی، اگر یہ ہماری مدد کو نہ آتے تو ہم غیر معمولی بحران کا شکار ہوسکتے تھے، پاکستانی انجینئرز کے بروقت ایکشن نے شہر کے لوگوں کو بڑے نقصان سے بچالیا ہے۔