افغان شہری کا جعلی شناختی کارڈ بنانے پر سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرگرفتار

fae1j1j121.jpg


افغان شہری کو جعلی قومی شناختی کارڈ کیسے جاری ہوا،ایف آئی اے ایکشن میں آگئی،ایف آئی نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

افغان شہری کو کوئٹہ کے رہائشی خاندان کے گھر کا فرد ظاہر کرکے جعلی شناختی کارڈ جاری کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق افغان شہری کو جعلی شناختی کارڈ جاری ہونے کا اس وقت پتہ چلا جب کوئٹہ میں شہری اپنے بچوں کا ب فارم بنوانے نادرا آفس گیا،جس کے بعد مذکورہ شہری نے ایف آئی اے کوئٹہ سے رابطہ کیا اور مقدمہ درج کرایا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق افغان شہری نعمت اللہ کو نادرا کا جعلی شناختی کارڈ کراچی غربی کے دفتر سے جاری کیا گیا،جس کے لیے جعلی اسکولوں کے دستاویزات اور اسٹیمپ پیپر بنوائے گئے۔

ایف آئی اے کے مطابق افغان شہری نے جعلی شناختی کارڈ کی بنیاد پر پاسپورٹ بھی بنوایا اور کوئٹہ سے فضائی سفر بھی کرتارہا،جعلی شناختی کارڈ میں اہم کردار ادا کرنے والے نادرا کےسابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار ہیں۔

واضح رہے کچھ ماہ قبل جعلی شناختی کارڈز کی شکایات پر 136 نادرا افسران کو معطل کیا گیا تھا جبکہ 90 کے خلاف انکوائری جاری تھی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نادرا کے 300 کے قریب اہلکاروں کو چارج شیٹ بھی دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ایم کیوایم نے سندھ اسمبلی میں دعویٰ کیا تھا کہ سندھ میں 40 لاکھ جعلی شناختی کارڈ کی بات کی گئی ،ہمارے ریکارڑ کے مطابق 2018 سے اب تک کراچی میں 5 لاکھ ، سندھ میں 23 لاکھ سے زائد شناختی کارڈز جاری کیے گیے۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
نواز دور میں ایک ایم پی اے قدیر اعوان کی شکایت ملی تھی اس نے نادرہ سے سینکڑوں افغانوں کے شناختی کارڈز بنواے تھے معاملہ کافی گھمبیر تھا کیونکہ ایم پی اے موصوف لشکر جھنگوی کے بعض دھشت گردوں کی بھی سرپرستی کرتے تھے بات شہباز شریف تک پنہچای گئی اور لاہور میں ان کا ذکر بھی کیا گیا کہ اس کو پکڑنا بہت ضروری ہے مگر ن لیگ کا ایم پی اے ہے اسکے باوجود کاروای کا فیصلہ کرلیا گیا ان کے خلاف ابھی کاروای کرنی تھی کہ حکومت کو فارغ کردیا گیا اس سے پتا چلتا ہے کہ ایسے لوگوں کے ہاتھ کتنے اوپر تک ہوتے ہیں اور انہیں پکڑنا بہت مشکل ہوتا ہے